حضرت مولانا نعمت اللہ صاحب قاسمی نائب صدر جمیعت علماء جھارکھنڈ کی صدارت میں جمعیت علماء دمکا کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی


آج مؤرخہ 26 اکتوبر 2025 ء بروز اتوار بوقت 10 بجے دن جناب حضرت مولانا نعمت اللہ صاحب قاسمی نائب صدر جمیعت علماء جھارکھنڈ کی صدارت میں جمعیت علماء دمکا کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی قاری محمد فرقان صاحب رکن مجلس عاملہ جمیعت علماء ضلع دمکا کی تلاوت قرآن اور مولانا بابر شاہ سلمہ کی نعت پاک سے نشست کا اغاز ہوا مولانا رفیق عالم جنرل سیکرٹری جمیعت علماء ضلع دمکا نے نظامت کے فرائض انجام دیے وہیں حضرت مولانا مفتی شکیل احمد صاحب نائب سیکرٹری جمیعت علماء ضلع دمکا نے خطبۂ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے مکاتب دینیہ کی اہمیت اور فضیلت پر سیر حاصل گفتگو فرمائی

مولانا رفعت جاوید صاحب معاون مکاتب دینیہ جمعیت علماء ضلع دمکا نے مکاتب کے منظم و مستحکم بنانے کے طور و طریقے بتائے اور ہر گاؤں میں جا کر ذمہ داران مکاتب و مساجد سے بات کر کے جہاں مکتب ہیں ان کو مستحکم اور جہاں نہیں ہیں وہاں مکتب قائم کرنے پر زور دیا حضرت مولانا سراج الحق صاحب نے موجودہ ملکی حالات پر بات کرتے ہوئے فرمایا کہ ایس ائی آر اور امید پورٹل ان دونوں چیزوں کو ہلکے میں نہ لیں بلکہ ان سے بچنے کے لیے اپنے کاغذات کو وقت سے پہلے درست کرا لیں مجلس کے صدر محترم حضرت مولانا نعمت اللہ صاحب قاسمی نائب صدر جمیعت علماء صوبہ جھارکھنڈ نے مسئلہ ارتداد پر پرمغز خطاب فرمایا اس موقع پر جناب حضرت مولانا عبدالرحیم صاحب قاسمی مولانا اکرام صاحب مظاہری مولانا اختر صاحب مولانا شمس الدین صاحب مولانا صدیق صاحب قاسمی مولانا اظہر صاحب حافظ کمال صاحب مولانا عبدالقادر صاحب حافظ عظمت صاحب حافظ انصار صاحب حافظ عبدالغفار صاحب مولانا نور الہدی صاحب مولانا انور صاحب کھاڑوکدمہ مولانا مبارک صاحب محل بنا حافظ سمیع اللہ صاحب کھاڑوکدمہ حافظ جسیم صاحب کھاڑوکدمہ حافظ مرشد صاحب منکاڈیہ مولوی سیف الاسلام صاحب آمڑادم مولوی انصا الحق صاحب سونا ڈھاب مولوی نعیم الحق صاحب دوار پہاڑی قاری توحید صاحب استا جوڑا موجود تھے آخر میں جناب حضرت قاری عین الحق صاحب نائب صدر جمیعت علماء ضلع دمکا نے درس قران و درس حدیث پر شرکائے مجلس کو توجہ دلائی اور انہی کی رقت آمیز دعا پر مجلس اختتام کو پہنچی








