Jharkhand NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand News

ریاستی انتخابات کے پیش نظر مدرسہ دارالعلوم اسلام نگر جاڑی بناپیڑھی میں ایک اہم میٹینگ

Share the post

آج بتاریخ 4 نومبر بروز سوموار 10 بجے دن میں حالیہ ودھان سبھا انتخابات کے پیش نظر جناب مولانا صابر حسین صاحب مظاہری صدر مجلس علماء جھارکھنڈ کے زیر صدارت مدرسہ دارالعلوم اسلام نگر جاڑی بناپیڑھی رانچی کے احاطہ میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس میں کھجری۔ ہٹیا ۔ کانکے اور مانڈر ودھان سبھا کے علماء اور دانشوران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں موجود علماء اور دانشوران نے ملک اور ریاست جھارکھنڈ کے موجودہ سیاسی صورت حال ۔ حکومتوں کے رجحانات اور مسلمانوں ۔ دلتوں ۔ آدیواسیوں اور دیگر پچھڑے قبائل کے تئیں حکومتوں کے طرز عمل پر بحث کی۔

میٹینگ میں موجود سبھی دانشوران نے متحد ہوکر جمہوریت و آئین کو بچانے کی آواز بلند کی ۔ خاص طور پر موجودہ سیاسی صورتحال میں مسلمانوں کے در پیش مسائل اور پریشانیوں میں حکومتوں کے سوتیلے پن پر سوال اٹھائے ۔ تمام شرکاء نے اس بات پر توجہ مرکوز کی کہ ہم تمام لوگ ایسی حکمت عملی اختیار کریں جس سے ہمارا ووٹ برباد نہ ہو۔ ہم سب متحد ہو کر اس پارٹی کو ووٹ کریں جو ہمارے حقوق کی آواز بلند کریں۔ ہم ووٹ دینے سے پہلے امیدواروں کے سامنے کھل کر اپنے حقوق رکھیں ۔ ہمارے ووٹ سے جیتنے والے افراد اور پارٹیوں کو ہم صاف انداز میں یہ بتلادیں کہ ہمارا استعمال صرف ووٹ بینک کے طور پر نہیں ہو سکتا ۔ ہر آدمی اپنی سطح پر یہ کوشش کرے کہ ہمارا ایک ووٹ بھی بے کار نہ جاۓ ۔ ہم تمام مسلمان اپنا ووٹ اس پارٹی کو دیں جو ہمارے قانونی ۔ شرعی۔ تعلیمی ۔ سماجی اور سیاسی حقوق کے لئے کام کرے اور جس سے ہمارے مذہبی اور جمہوری وجود کی بقاء ہو۔ ہم اس پارٹی کو ہرگز ووٹ نہ دیں جو ہم سے ووٹ تو لیتی ہے ۔ لیکن ہماری تعلیمی ۔ سماجی اور سیاسی ترقی کو نظر انداز کرتی ہے۔


اس موقع پر بندھو ترکی نائب صدر کانگریس کمیٹی جھارکھنڈ ۔ مولانا ضیاء الہدی اصلاحی جاڑی۔ مولانا عبد القیوم صاحب قاسمی مدرسہ چوک۔ مولانا ابوالکلام صاحب ٹانگر حافظ عبد العزیز صاحب پنڈری۔ حاجی عبد القدوس صاحب بلسوکرا ۔ جناب شاہد صاحب پھٹکل ٹولی۔ الحاج نظام الدین صاحب ایکس اوڈیٹر ۔ جناب محمد شریف صاحب چٹو ۔ جناب مولانا نسیم انور صاحب اٹکی۔ الحاج منظور احمد صاحب اربا ۔ جناب مسلم انصاری صاحب کرکرا مانڈر۔ جناب قربان علی صاحب چانہو ۔ اس کے علاوہ آس پاس کی بستیوں کے علماء و ذمہ داران نے شرکت کی۔

Leave a Response