جمعیۃ علماءضلع دیوگھر کومضبوط ومستحکم بنانے کے لئے ایک اہم میٹنگ


آج مورخہ 19اکتوبر 2025بروز اتوار مدرسہ حفظ القرآن برکات الصالحین مدھوپور دیوگھر میں جمعیۃ علماء ضلع دیوگھر کے تمام مقامی وضلعی جمعیۃ کے ممبران کی ایک اہم میٹنگ حضرت مولانا محمد رضوان اللہ قاسمی کی صدارت میں ہوئ جس میں سب سے پہلے حضرت الحاج حافظ پیر شبیر صاحب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ کے انتقال پرملال پر تعزیت پیش کی گئ اور انکے مغفرت کی دعا کی گئ
اس کے بعد ایجنڈوں پر کاروائی کی گئ جس میں یہ طے کیا گیا کہ ہر ماہ ایک مقامی جمعیۃ میں ایک میٹنگ ہو جس میں گزشتہ کی کارگزاری پیش کی جائے اور آگے کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے اور اسی رات ایک اصلاح معاشرہ کے عنوان سے پروگرام ہو جس میں علماء مختلف اصلاحی عنوان پر خطاب فرمائیں اور جمعیۃ کے اغراض ومقاصد اورتحریک سے بھی لوگوں کو باخبر کریں نیز جمعیۃ سے لوگوں کو جوڑنے کی کوشش کی جائے اس اصلاح معاشرہ کے لئے حضرت مولانا محمد امام الدین قاسمی صاحب کو کنوینر اور حضرت مولانا عبد الطیف صاحب کو نائب کنوینر منتخب کیا گیا نیز ضلع کے شعبہ نشرواشاعت کے لئے حضرت مولانا محمد شمیم اختر قاسمی صاحب کو ذمہ داری دی گئی تمام ممبران نے خلوص وللہیت کے ساتھ جمعیۃ کو مضبوط و مستحکم بنانے کا عزم کیا اس میں شریک ہونے والے خصوصی علماء کرام میں حضرت مولانا قطب الرحمن قاسمی حضرت مولانا مفتی محمود الحسن قاسمی حضرت مولانا محمد شمیم اختر قاسمی حضرت مولانا محمد امام الدین قاسمی حضرت مولانا عبد الطیف قاسمی حضرت مولانا محمد مرتضیٰ حضرت مولانا محمد شوکت مظاہری مولانا محمد نعم الحق مفتاحی قاری حیدر صاحب قاری معروف صاحب حافظ منظور صاحب قاری عمران الزماں قریشی صاحب نے تمام علماء کرام کی ضیافت فرمائ اورآخر میں صدر محترم حضرت مولانا محمد رضوان اللہ قاسمی صاحب کے دعاپر مجلس کا اختتام ہوا
