اعجاز انصاری دبئی پوئٹری فیسٹیول میں ایوارڈ سے سرفراز
گزشتہ شب دبئی انٹر نیشنل اسکول میں پوئٹری فیسٹول کےفاؤنڈر طارف نیازی کی جانب سے مختلف ثقافتی پروگرام لوکیش مشرا اور شہزادہ صدیقی کی سرپرستی میں منعقد کیۓ گۓ۔ فیسٹیول میں سمیر خاں نیازی نے اپنی جادوئی آواز میں سوفیانہ کلام پیش کرکے واہ واہ لوٹی تو نوجوانوں کے مشاعرے میں حنا عباس اور مسکان سید ریاض نے اپنا بہترین کلام پیش کیا۔
آخر میں گرینڈ مشاعرہ منعقد کیا گیا۔ جسکی صدارت ڈاکٹر زبیر فاروق نے کی ۔مہمان خصوصی اور دبئی کے معروف بزنس مین بٗو عبداللہ نے اپنی تقریر میں طارف نیازی اور انکی ٹیم کی اس پہلی کامیاب کاوش پر مبارکباد دی۔ مشاعرے کی نظامت موسی ملیح آبادی نے کی۔
اس موقع پر طاہر فراز کو میر تقی میر ایورڈ، شہزادہ گلریز کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور اعجاز انصاری کو پاسبانِ اردو ادب ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔گرینڈ مشاعرے میں شرکت کرنے والے شعرا کے اسماۓ گرامی اسطرح سے ہیں۔
ڈاکٹر زبیر فاروق،طاہرفراز، شہزادہ گلریز، اعجاز انصاری،ظہیر مشتاق،یحییٰ بھوجپوری، شاداب الفت، عبدالجبار شارب، ثمر بچھرایونی اور پریرنا پرتاپ۔