ایت اللہ خامنائی کی یاد میں تعزیتی جلسہ ذکر شہیدان کربلا 5 اپریل کو ڈورنڈا میں


رانچی: ڈورنڈا رحمت نگر کالونی میں بر مکان سید اعجاز علی رضوی مرحوم تعزیتی جلسہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ جس میں دانشوران قوم و ملت شہید آیت اللہ خامنائی کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ اس موقع پر خصوصی طور سے خطیب انقلاب حضرت مولانا الحاج سید تہذیب الحسن رضوی امام جمعہ والجماعت رانچی،
حضرت مولانا مفتی عبداللہ ازہر قاسمی صدر مسلم مجلس علماء جھارکھنڈ، عالی جناب مولانا سید حسن عباس صاحب مظفر پور، حضرت مولانا شریف احسن مظہری، مولانا اصغر مصباحی، مولانا توفیق احمد قادری، مولانا سید سجیر علی رضوی امام جمعہ والجماعت حسین آباد،
مولانا سید دانش حسین قمی ہوں گے۔ اس پروگرام کے نظامت جناب مولانا سید حیدر عباس صاحب گوپال پوری کریں گے اور شہر کے مختلف دانشوران نے قوم و ملت کے لوگ شریک ہوں گے۔
برادران اسلام سے کثیر تعداد میں شرکت کی گزارش ہے۔
اس پروگرام کا انعقاد جناب سید علی احمد نکی کے زیر تعاون ہوگا۔








