مدینہ ٹریولس کےزیر اہتمام کوڈرما میں تربیتی اجلاس کاہوا انعقاد


6/دسمبر2025 کو رانچی دیوگھر دھلی سے تقریباً 160زائرین علماءکرام کی قیادت میں ہوں گے روانہ
مدینہ ٹریولس کے زیر اہتمام مدرسہ سبیل الہدی گجرے ضلع کوڈرما میں میں تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جنکی صدارت جناب حضرت مولانا قمر الدین صاحب مظاہری صدر جمعیت علماء کوڈرما نے کی،جبکہ کلام پاک کی تلاوت سے جناب قاری کبیر الدین فرقانی نے اجلاس کاآغاز کیا
نےاجلاس کا آغاز کیا.
اور نقابت کی فرائض جناب حافظ حفیظ اللہ . نے انجام دیا

اجلاس میں مہمان خصوصی جناب حضرت مولانا قاضی نسیم صاحب قاسمی قاضی شریعت کوڈرما جناب حضرت مولانا محمد الیاس صاحب مظاہری نائب صدر جمعیت علماء گریڈیہ وناظم جامعہ عثمان بن عفان کھوری مہوا .جناب حضرت مولانا جوہر صاحب مظاہری
نے بتایا کہ عمرہ محض ایک سفر نہیں بلکہ اللہ کی بارگاہ میں عاجزی اور بندگی کا عملی اظہار ہے۔ انہوں نے عازمین کو احرام کے مسائل، طواف و سعی کے طریقے، مسنون دعاؤں اور اخلاقی آداب پر خصوصی تربیت دی۔ ساتھ ہی، سفر کے دوران صبر، تعاون اور خدمت کے جذبے کو اپنانے پر زور دیا۔

تقریب میں عازمین کو خصوصی کٹس اور بیگز بھی تقسیم کیے گئے جن میں سفر کے دوران استعمال ہونے والی اہم اشیاء شامل تھیں۔ شرکاء نے مدینہ ٹریولس کے اس شاندار انتظام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا
کہ ایسے تربیتی اجلاس سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے اور مناسکِ عمرہ صحیح طریقے سے ادا کرنے میں آسانی ملتی ہے۔
اجلاس کے اختتام پر اجتماعی دعا کی گئی جس میں امتِ مسلمہ کی بھلائی اور عمرہ کرنے والوں کے لئے آسانیوں کی دعا کی گئی۔
مدینہ ٹریولس کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ آئندہ بھی اس طرح کے تربیتی اجلاس منعقد کیے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس بابرکت سفر میں سہولت اور رہنما ئ حاصل کرسکیں آخر میں جناب حضرت مولانا محبوب صاحب مظاہری
آے ہوے مہمانوں کاشکریہ اداکیا اس موقع جناب حافظ جمال کوڈرما جناب حافظ مقصود عالم ڈائریکٹر اقرا پبلک اسکول جناب مولانا سلیم صاحب جناب حافظ شفیق صاحب ماسٹر معین الدین کے علاوہ کافی تعداد میں علماء کرام دانشور آن قوم وملت نے شرکت کی








