خورشید پرویز صدیقی کی رحلت پر اردو صحافت کیلئے عظیم خسارہ: شمشیر عالم
رانچی: بزرگ صحافی خورشید پرویز صدیقی کے انتقال پر جھارکھنڈ ریاستی اقلیتی کمیشن کے نائب صدر شمشیر عالم نے اپنے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے پریس ریلیز کے ذریعہ کہا کہ خورشید پرویز کی رحلت اردو صحافت اور اردو دنیا کیلئے ایک عظیم خسارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ خورشید پرویز صدیقی کی صحافتی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
یہ خبر جیسے ہی موصول ہوئی تو میں غمگین ہو گیا۔ تقریباً 40 سے 50 سال کے صحافتی خدمات میں انہوں نے اردو اخبار کے ادارت کی ذمہ داری پورے حسن اسلوبی کے ساتھ انجام دئے اور اپنے قلم سے عوام کی بے لوث خدمت کرتے ہوئے حکومت وقت تک اپنی باتوں کو اخبار کے ذریعہ پہنچاتے رہے۔ وہ جھارکھنڈ ہی نہیں بلکہ بہار میں بھی کافی مقبول تھے۔ ان کے انتقال سے اردو صحافت کو بڑا نقصان ہوا ہے۔ میں اس دکھ کی گھڑی میں ان کے پسماندگان کے ساتھ شان بشانہ کھڑا ہوں اور اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے۔ آمین۔