Blog

انجمن ترقی اردو( ہند) جھارکھنڈ کا ایک وفد اردو کے مسائل کو حفیظ الحسن ،وزیر اقلیتی امور و اسپورٹس سے ملاقات کی

Share the post

مورخہ ۲۵ جولائی کو شب کے نو بجے انجمن ترقی اردو( ہند) جھارکھنڈ کا ایک وفد اردو کے مسائل کو حفیظ الحسن ،وزیر اقلیتی امور و اسپورٹس سے ملاقات کی اور انہیں سات نکاتی مطالبات کا میمورنڈم پیش کیا ۔
وفد نے وزیر موصوف سے اردو اکادمی اور اردو ڈایریکٹوریٹ کی تشکیل سمیت سینکڑوں اردو کی خالی یونٹ کو بھرنے اور اردو ٹیچروں کی تقرری کا معاملہ اٹھایا۔اور اکتوبر ۲۰۰۷ میں جاری نوٹیفیکیشن کے عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور دیا ۔وزیر موصوف نے سنجیدگی سے وفد کی باتیں سنیں اور وفد کو یقین دلایا کہ سرکار اردو کے مسلے کو سنجیدگی سے لے رہی ہے۔ دوران گفتگو انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ حج کمیٹی اور مدرسہ بورڈ کے تعلق سے جلد کچھ مثبت اعلانات سامنے آئیں گے۔


اردو اکادمی کی تشکیل کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس مسلے پر وزیر اعلیٰ بھی سنجیدہ ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اکادمی کی تشکیل کا معاملہ وزرات تعلیم کے اندر آتا ہے۔ آپ لوگ وزیر تعلیم سے بھی ملاقات کر لیں۔
اقلیتی تعلیم کا شعبہ وزرات اقلیتی امور کے ذمے دیے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔ یہ ایک خوش آئند پہل ہوگی۔ وفد نے بھی اس پر اطمینان کا اظہار کیا۔
آخر میں وزیر موصوف نے وفد کو عمل درآمد کا یقین دلایا۔


اب ہماری کوشش ہوگی کہ وزیر تعلیم سے ملاقات ہو۔اور انکے سامنے بھی اپنا موقف رکھا جاۓ۔
وفد میں ایم زیڈ خان کے علاوہ گریڈیہ کے ڈاکٹر انظر حسین، بوکارو کے محمد جلال الدین،دھنباد کے محمد منور، انجمن ترقی اردو رانچی کے سکریٹری محمد شکیل، عاملہ کے رکن محمد محسن سعید، توقیر وغیرہ شامل تھے۔
ایم زیڈ خان

Leave a Response