Jharkhand News

چاند نظر آیا ، عید الفطر 22 اپریل سنیچر کو ۔ امارت شرعیہ رانچی

Share the post

 

رانچی: دارالقضاء امارت شرعیہ ، رانچی کے قاضی شریعت مفتی محمدانورقاسمی نے اعلان کیا ہے کہ مورخہ۲۹؍ رمضان المبارک 1444ھ مطابق ۲۱؍ اپریل ۲۰۲۳ء روز جمعہ کوماہ شوال المکرم یعنی عید الفطر کا چاندبہ شمول رانچی و جھارکھنڈ ملک کے متعدد مقامات پر عام طور پر نظر آیا، اس لئے مورخہ ۲۲؍ اپریل ۲۰۲۳ء روز سنیچر کو شوال المکرم مہینے کی پہلی تاریخ یعنی عیدالفطر ہے۔ انہوں نے کہا  کہ یہی فیصلہ مرکزی دارالقضاء امارت شرعیہ ، پھلواری شریف پٹنہ کا ہے ۔ مفتی محمد انور قاسمی نے عید کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الفطر یقیناً اہل ایمان کے لئے خوشی اور شکر الٰہی کا عظیم دن ہے لیکن وہ کام جسے شریعت پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھتی ہے اس کے ذریعہ خوشی اور مسرت کاحاصل کرنا صحیح ہے لیکن خوشی کے اظہار کے نام پر شرعی احکامات کی خلاف ورزی ایمانی تقاضہ کے منافی عمل ہے ۔

Leave a Response