Jharkhand News

آل سعود مردہ باد سعودی حکومت ہوش میں آؤ سے گونجا مسجد جعفریہ کیمپس

Share the post

بی بی فاطمہ کے روضہ اقدس کی تعمیر کرنے کی اپیل: تہذیب الحسن

رانچی: آج 30 اپریل 9 شوال المکرم بروز اتوار کو مسجد جعفریہ رانچی جھارکھنڈ میں مجلس عزامنعقد ہوئی۔ بعد نماز ظہرین مسجد احاطہ میں آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ جھار کھنڈ کے بینر تلے زیر قیادت الحاج مولانا سید تہذیب الحسن رضوی امام خطیب مسجد جعفریہ و صدر آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ جھارکھنڈ، سعودی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ 

مولانا نے مظاہرہ کی وجہ بتاتے ہوے میڈیا سے روبرو ہوکر کہا کہ افسوس ہے کہ یہ مظاہرہ مسلمانوں کے ہر گلی کوچہ میں ہونا چاہے۔ لیکن ایسا نہیں ہو رہا ہے۔  کیونکہ آج سے سوسال پہلے 8 شوال 1344 ھجری کو سعودی حکمران آل سعود عبداللہ وہاب نجدی کے حکم پر عالم اسلام کے مشہور قبرستان جنت البقیع جو مدینہ منورہ میں واقع ہے، اسی قبرستان میں رسول اسلام کی چہیتی بیٹی حضرت بی بی فاطمہ زہرا کا مزار مقدس وفرزند علی نواسہ رسول حضرت امام حسن وفرزند امام حسین حضرت امام زین العابدین وامام باقر وامام جعفر صادق وفرزن رسول اسلام حضرت قاسم وشہداے احد وحضرت صفیہ وحضرت عاتکہ ودیگر اصحاب رسول کے مزار مقدس کو منہدم کردیا گیا۔ 

جو اسلام مخالف سازش تھی۔ اسی روز سے ہرسال براے تعمیر جنت البقیع پوری دنیاں کے سچے وعاشقان اہلبیت صداے احتجاج بلند کررہے ہیں۔ مولانا تہزیب الحسن رضوی نے بتایا کے آج سوسال مکمل ہوگئے۔ انہدام جنت البقیع کو 1344 ھجری 8 شوال کو مزاروں کو شہید کیاگیا اور آج 9شوال 1444 ھجری ہوچکاہے۔ اس احتجاج کے زریعہ ہم سعودی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد سے جلد روضوں کو تعمیر کیا جائے۔ اور زاںرین کو زیارات کی کھلی چھوٹ دی جاے۔ 

ہم اپنے ملک کے وزیراعظم سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سعودی حکومت پر دباؤ بناویں کی روضے تعمیر ہوں سکیں۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں عاشقان رسول وآل رسول شامل ہوے۔ انجمن جعفریہ رانچی کے اراکین کے اندر  سعودی حکومت کے خلاف غم غصہ دیکھا گیا۔

 ساتھ ہی دسخطی مہم بھی شیعہ کونسل کے بینر تلے پورے ہندوستان میں جاری ہے۔ لوگ ہاتھوں میں تختی لیکر سعودی حکومت مردہ باد، امریکہ اور اسرائیل مردہ باد، بی بی فاطمہ کے روضہ اقدس کی تعمیر کرو کے نعرے لگائے گئے۔

Leave a Response