صدقہ فطر فی کس 72 روپئے۔:ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ
رانچی:- مورخہ 14/ مارچ 2024 مطابق 3/رمضان المبارک 1445 ہجری بروز جمعرات ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ الجامعۃ القادریہ اسلامی مرکز ھند پیڑھی رانچی میں مفتیان کرام، قاضیان شرع، علماے کرام اور ذمہ داروں کی اہم نشست ناظم اعلیٰ حضرت مولانا محمد قطب الدین رضوی کی پہل اور حضرت مولانا مفتی فیض اللہ مصباحی قاضئ شریعت کی صدارت میں ہوئی جس میں رمضان المبارک کے موقع پر غرباء، یتامی، فقراء، مساکین، ضرورت مندوں اور طلبہ مدارس دینیہ کے لیے نکالے جانے والے صدقہ فطر کے تعلق سے باہمی گفتگوہوئی اور علماے کرام نے صدقہ فطر کے تمام فقہی جزئیات پرسیرحاصل تبادلہ خیال کیا، علماے کرام ومفتیان دین نے کہاکہ ہرمالک نصاب پر اپنے اور اپنی نابالغ اولاد کی طرف سے صدقہ فطر ادا کرنا واجب ہے ۔ مفتیان کرام نے فرمایاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ”بندہ کاروزہ آسمان وزمین کے درمیان رکارہتاہے جب تک صدقہ فطرادانہ کرے۔مفتیان کرام اور قاضیان شرع نے شرعی اصول کے پیش نظر فیصلہ لیاکہ شرعی اعتبار سے ہرمالک نصاب پراپنے اور اپنے ماتحت بچوں کی جانب سے صدقہ فطر کانکالناواجب ہے، واضح اور نہایت اعلی درجہ کی شرعی تحقیق یہ ہے کہ صدقہ فطر کی مقدارنصف صاع گیہوں ہے جس کا موجودہ وزن دو کیلوپینتالیس گرام ہے۔اوسط درجہ گیہوں کی قیمت کااعتبار کیاجائیگاجوعام بازار میں فروخت ہو رہا ہو۔ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ ہمیشہ شرعی نقطہ نظر کی بنیاد پر ہی مسلمانوں کو آگاہی وراہنمائی فرماتاہےاور پوری تحقیق وتدقیق کے بعد فیصلہ لیتاہے بایں وجہ ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ نے مولاناغلام حیدر، مولانانظام الدین مصباحی اور قاری مجیب الرحمن رضوی پر مشتمل سروے نمائندہ کی تشکیل صدقہ فطر کے باب میں دی تھی، سروے نمائندہ وفد کے ذمہ داروں نے رانچی کے بازاروں میں فی الوقت فروخت ہورہے گیہوں کی قیمت کاسروے کیا اور ایک رپورٹ ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کو پیش کی، علماء کرام کی سروےرپورٹ کے مطابق اوسط درجے گیہوں کی قیمت 35 روپے فی کیلو ہے ۔اسطرح دوکیلو پینتالیس گرام گیہوں کی قیمت 71 روپئے 75 پیسے ہوتے ہیں جسے احتیاطا 72 روپئے ( بہتر)کرنے کافیصلہ لیاگیا، لہذاامسال رمضان المبارک 1445 ہجری کورانچی وگردونواح میں صدقہ فطر فی کس 72 روپئے قرار پایا، ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ نے مسلمانوں سے اپیل کیاہے کہ وہ اپنے اور اپنے اہل وعیال کی جانب سے 72 روپئے نکال کر غرباء، مساکین، یتیموں، محتاجوں، بیواؤں، ضرورت مندوں اور دینی مدارس کے طلباء کے لیے مدارس دینیہ کو ادا کریں ۔ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ نے کہاکہ البتہ جس قیمت کے گیہوں کاآٹاکااستعمال مالک نصاب کررہے ہوں اسی اعتبار سے دوکیلوپینتالیس گرام گیہوں یااس کی قیمت نکالناافضل ہے، واضح رہے کہ 72 روپئے کااعلان وحکم صرف شہررانچی اور گردونواح کے لیئے ہے بقیہ شہروں میں وہاں کے بازاروں میں فروخت ہورہے اوسط درجہ کےگیہوں کی قیمت کااعتبار ہوگا۔اس سلسلے میں ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ نے ریاست کے تمام اضلاع اور شہروں میں مقیم مفتیان کرام اور علماء دین سے کہاہے کہ وہ اپنے اپنے علاقے کے متمول بازاروں میں فروخت ہورہے اوسط درجے گیہوں کی قیمت کاسروے کراعلان کریں تاکہ عامۃ المسلمین کو شرعی رہنمائی مل سکے ۔آج کی نشست میں ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلی مولانا محمد قطب الدین رضوی، مولانامفتی اعجاز حسین مصباحی، مولاناڈاکٹر تاج الدین رضوی، مولانامفتی محمد فیض اللہ مصباحی، قاری محمد، ایوب رضوی، مولانانظام الدین مصباحی، مولاناوارث جمال،مولانا منہاج الدین رضوی، قاری مجیب الرحمن رضوی، مولاناغلام حیدر قاری عبداللہ وغیرھم شریک رہے۔