صاحب کرامت بزرگ حضرت مولانا پیر عرفان مظاہری چشتی قادری کی زندگی پر کتاب کی ہوگی رسم اجرا
خانقاہ عرفانیہ جہاز قطعہ گڈا کا سالانہ اجلاس عام 1 مارچ کو
گڈا جھارکھنڈ
صاحب کرامت بزرگ تاج الاولیاء قطب الاقطاب حضرت مولانا پیر عرفان صاحب مظاہری چشتی قادری کی خانقاہ، خانقاہ عرفانیہ جہاز قطعہ گڈا کا سالانہ اجلاس عام مورخہ 1 مارچ 2024 بروز جمعہ بعد نماز مغرب ہوگا ان شاء اللہ اس اجلاس کو لے کر گاؤں کے نوجوانوں میں کافی جوش و خروش ہے، اور پوری تیاریاں کر لی گئی ہیں، یہ سالانہ اجلاس عام ہر سال 20 شعبان کو ہوتا ہے جو اس مرتبہ 1/ مارچ کو واقع ہو رہا ہے،
اس مرتبہ خاص بات یہ ہے کہ 1 مارچ کو عمومی اجلاس کے علاوہ سہ روزہ خصوصی نشستیں بھی ہوں گی، جو 28 فروری بروز بدھ سے جاری ہو کر 1/ مارچ جمعہ کو ختم ہوں گی ، ان تین دنوں میں یہ نشستیں ہر نماز کے بعد منعقد ہوں گی، جن میں خانقاہی معمولات کے مطابق قرآن خوانی، ایصال ثواب، ذکر و اذکار ،اوراد و وظائف اور دعاؤں کا اہتمام ہوگا،
دوسری خاص بات یہ ہے کہ عمومی اجلاس میں صاحب کرامت بزرگ حضرت مولانا پیر عرفان صاحب مظاہری چشتی قادری کی زندگی پر شائع ہونے والی کتاب “حیات مولانا محمد عرفان جہازی” کی رسم اجراء ہوگی، ان شاء اللہ
اس اجلاس میں بہت سے علماء کرام و بزرگان دین تشریف لا رہے ہیں جن میں مولانا محمد شفیق صاحب قاسمی کٹیہاری مقیم حال بنگلور ، مولانا محمد بشیر الدین صاحب قاسمی پکوڑیا پاکوڑ، مفتی تنویر صاحب قاسمی حیدرآباد ،مفتی الیاس صاحب قاسمی دمکا ، مولانا محمد اویس صاحب مظاہری سیریچک بھاگلپور مولانا عبد الحمید صاحب رگھو ناتھ پور مولانا عثمان صاحب رگھو ناتھ پور ،جناب اشہد صاحب الہ آباد شاعر اسلام مولانا شمشاد خادم دمکاوی اور شاعر اسلام دانش خوشحال گڈاوی وغیرہ وغیرہ شامل ہیں