All India NewsBlogJharkhand NewsNewsRanchi News

قحط سالی گنا ہوں کی کثرت کا نتیجہ مسلمان توبہ واستغفار کے ذریعہ اللہ کو راضی کریں قاری عظمت اللہ اصغری

Share the post

پانکی پلاموں 24/اکتوبر (پریس ریلیز) قاری عظمت اللہ اصغری ناظم مدرسہ امامہ للبنات جشپور نے ایک بیان جاری کرتے ہوۓ کہاکہ قحط سالی ایک ایسی قدرتی اور انسانی عوامل سے پیدا ہونے والی افت ہے جس میں کسی خاص علاقے میں طویل عرصے تک بارش نہیں ہوتی جس کے نتیجے میں پانی اور خوراک کی شدید قلت پیدا ہو جاتی ہے
بارش اللہ تعالی کی وہ عظیم نعمت ہے جس سے زمین سرسبزو شاداب ہوتی ہے اور انسانوں جانوروں اور دیگر مخلوقات کی ضروریات پوری ہوتی ہیں بارش کی کمی کے موقع پرمسلمانوں کو اپنے اعمال کا محاسبہ کرنا چا ہیۓ کیونکہ قران وحدیث کی روشنی میں قحط سالی کی اصل وجہ زنا اور بے حیاٸ کا عام ہونا ہے اس کے علاوہ زکوة ادا نہ کرنا حقوق العباد کی پامالی ظلم و زیادتی کرنامزدور کی اجرت روکنا حق تلفی تجارت میں بد دیانتی کرنا ناقص چیز کو اچھا ظاہر کرنا اور ناپ تول میں کمی کرنا ہے انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کو حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد کی اداٸیگی پر بھر پور توجہ دینا چاہیۓوالدین کے ساتھ حسن سلوک توبہ واستغفار کے ذریعہ اللہ تعالی کو راضی کرنا چاہیۓ تاکہ اللہ تعالی ہم پر رحمت نازل کرے معاشرہ کے کمزوروں غریبوں اور یتیموں کی مدد اور معاملات میں دیانت داری اختیار کرنا ضروری ہے گناہ چھوڑنے کا عزم کرنا چاہیۓ اور اپنی زندگی میں عملی اصلاح پیدا کرنی چاہیۓ قاری صاحب نے مزید کہا کہ خشک سالی یا قدرتی افات کی حقیقی حکمت اللہ تعالی ہی بہتر جانتا ہے ہمیں اللہ تعالی کی رحمت سے مایوس نہ ہوتے ہوۓ اخلاص کے ساتھ اپنے اعمال اور معاملات کو درست کرنا ہوگاقاری صاحب نے باران رحمت کے نزول امت مسلمہ کی مغفرت ملک وملت کی سلامتی اور تمام انسانوں ومخلوقات کی بھلاٸ کے لۓخصوصی دعا فرماٸ

Leave a Response