مدرسہ کلیتہ البنات میں داخلہ شروع،12 اپریل آخری تاریخ


کلیتہ البنات للتربیتہ الاسلامیتہ کے نئے تعلیمی سال کا آغاز
رانچی:(عادل رشید)صوبہ جھارکھنڈ کے ضلع رانچی کا مشہور ومعروف ادارہ کلیتہ البنات (پرہے پاٹ)ایک اپریل 2026 سے داخلہ شروع ہو گیا ہے۔امسال مدرسہ کلیتہ البنات میں جگہ محدود ہونے کی وجہ سے ایک ضابطہ بنا گیا ۔نئے داخلے کے خواہش مند حضرات جلد سے جلد مدرسہ سے رابطہ کر داخلہ فارم لے لیں۔معلوم ہوکہ کئی گارجین رمضان المبارک میں ہی مدرسہ سے رابطہ کر داخلہ فارم حاصل کرچکے ہیں۔فی الحاج ادارہ کے جانب سے نئے داخلے کیلئے داخلہ فارم دینا بند کر دیا گیا ہے۔

مدرسہ کے مہتمم حضرت مولانا عبداللہ ندوی نے کہاکہ جدید طالبات کے داخلے کیلئے فارم حاصل کرنےو الے وہ سرپرست حضرات جن کو ادارہ سے فون کر کے جس دن و تاریخ کو بلایا ہے اس مقررہ دن و تاریخ کو اپنی اپنی بچیوں کے ساتھ مدرسہ آکر داخلہ ضرور کروالیں۔ساتھ میں بچی کا آدھار کارڈ کا فوٹو کاپی ،دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹو،گارجین کا آدھار کا رڈ کا فوٹو کاپی،قرآن پاک،ریحل،ضروری سامان ساتھ لائیں۔حضرت مولانا عبداللہ ندوی نے کہاکہ قدیم طالبات کا بھی تجدید داخلہ ہوگا۔قدیم طالبات 12 اپریل سے پہلے مدرسہ میں آکر اپنا داخلہ کر والیں،اس کے بعد آنے والے طالبات کا داخلہ نہیں لیا جائیگا۔نیا داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر ہی ہوگا۔نیا داخلہ کا وقت صبح 8:30 بجے تا 1:30 بجے تک رہےگا۔داخلہ کے وقت بچیوں کے گارجین کا ساتھ ہونا ضروری ہے۔8 سال سے کم عمر کی بچی کا داخلہ نہیں ۔زیادہ جانکاری کیلئے مذکورہ نمبر 9934121272یا 8521522804پر رابطہ کریں۔مہتمم مدرسہ کلیتہ البنات پرہے پاٹ راتو رانچی جھارکھنڈ۔








