ایرانی سربراہ آیۃ اللہ سیدخامنہ ائ کو شھید کرنا دنیاے انسانیت کے لیئے بڑالمحہ فکریہ۔ ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ


نیتن یاہواور ٹرمپ دنیاکابڑاآتنکوادی۔
مولانامحمدقطب الدین رضو۔
رانچی:- ادارہ شرعیہ جھارکھنڈکے ناظم اعلی مولانامحمدقطب الدین رضوی نے امریکہ واسرائیل کے جارحانہ وجابرانہ حملے میں ایرانی سربراہ آیۃ اللہ سیدخامنہ ائ کو شھید کیئے جانے پر نہایت رنج والم ودکھ کااظہارکرتے ہوے کہاہے کہ آج یہ ثابت ہوگیاکہ دنیاے انسانیت کے سب سے بڑے دو دشمن امریکہ واسرائیل ہے جس کے ماسٹرمائنڈ ٹرمپ ونیتن یاہو ہیں، ناظم اعلی نے اسرائیل وامریکہ کے ذریعہ پرامن ایران وایرانیوں پر حملے کی شدید ترین مذمت کرتے ہوے کہاہے کہ، عراق، فلسطین، غزہ اور ایران پر دہشت گردانہ کارروائ کے بعد اب یہ بات اظہر من الشمس ہوگئ ہے کہ دنیامیں دوسب سے بڑے آتنکوادی ٹرمپ و نیتن یاہو ہی ہیں جو پوری دنیامیں آتنکوادی کارروائیوں کو انجام دینے میں اہم کردار نبھاتے رہے ہیں۔
مولانامحمدقطب الدین رضوی نے کہاکہ ایرانی سربراہ آیۃ اللہ خامنہ ائ کو شھید کرناپوری انسانیت کے لیئے ایک بہت بڑالمحہ فکریہ ہے مگر سعودیہ سمیت نام نہاد اسلامی ممالک کی بزدلانہ حرکت یزیدی غلامی کی علامت بن گئ ہے، ناظم اعلی نے کہاہے کہ امریکہ واسرائیل نے فلسطین میں غزہ کے مسلمان بچوں، عورتوں، نہتھوں کاقتل عام کرایااور اب ایران کے مذہبی رہنماؤں کو ٹارگیٹ کرناشروع کردیاہے جس سے دنیاکے امن پسند ممالک اور ذمہ داران عوام میں سخت غم وغصہ ہے۔
ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلی نے اسلامی ممالک سمیت دنیاکے دیگرممالک کے سربراہوں سے کہاہے کہ اب وقت آگیاہے کہ وہ تماش بین نہ بنیں بلکہ امریکہ واسرائیل کے ظلم وستم ودہشت گردی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور اسرائیل وامریکہ سے بلاخوف سینہ سپرہوگر ٹرمپ ونیتن یاہوں کاخاتمہ کریں ورنہ ایک ایک کرکے سب کی باری آئیگی، ناظم اعلی نے ہندوستان کی مرکزی حکومت سے بھی کہاہے کہ روز اول سے ہی ہندوستان ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ کھڑارہاہے اور فلسطین، ایران سے رشتے استوار رہے ہیں اس لیئے غزہ وایران کی کھل کر حمایت کرے اور سنسد میں امریکہ واسرائیل کی جارحانہ دیشت گردی کے خلاف قرارداد پاس کر انسانیت کے حق میں سینہ سپررہے، انہوں نے کہاکہ آیۃ اللہ خامنہ ائ کی شہادت رائیگاں نہیں جائیگی اس کاخامیازہ اسرائیل وامریکہ کو بھگتناپڑیگا،
ناظم اعلی نے اپنے ملک ہندوستانی عوام سے اپیل کیاہے کہ وہ جمہوری طریقہ عمل پر صداے احتجاج ضروربلندکریں مگر سڑکوں پر نکل کر احتجاجی جلوس سے دور رہیں اور یہ امیدرکھیں کہ ہندوستان کاموقف انسانیت کے حق ہی میں ہوگا۔








