اسرائیل و امریکہ پر پوری دنیا کر رہی ہے لعنت و ملامت: غلام رسول بلیاوی


پٹنہ: بہار ریاستی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین غلام رسول بلیاوی نے آج آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد اور اسرائیل و امریکہ کے ذریعہ پوری انسانیت پر جو ظلم برپا کیا جا رہا ہے اس پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے اور بھارت کی تاریخ یہ رہی ہے کہ آج سے نہیں صدیوں سے بھارت کا ایران کے ساتھ اٹوٹ رشتہ رہا ہے۔ اور ہر مشکل وقت میں ایران نے بھارت کے اپنا ہونے کا ثبوت بھی دیا ہے۔ اور اسرائیل کے بارے میں یہ تو یہ صاف واضح ہو کہ ہمارے ملک کا کوئی بھی وزیر اعظم یا کوئی بھی مشہور شخصیت ان سے اپنا گہرا رشتہ نہیں رکھا۔ اور جو انصاف کی بات ہے وہ اسی دہلی کے رام لیلا میدان میں سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کا جو بیان ہے اس میں صاف کہا کہ اسرائیل نے فلسطین کی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے وہ زمین عربوں کی ہے اسے چھوڑنی ہوگی۔ اسرائیل امریکہ کے ذریعہ سے فلسطینیوں اور ایران کے ساتھ ظلم کر رہا ہے۔ آپ ہمیں یہ بتائیں کہ ہم اپنے ملک کا تحفظ کسی دوسرے ملک کے مشورے سے کریں گے؟ یعنی کہ اسرائیل کو ایٹمی پلانٹ رکھنے کا حق ہے؟ امریکہ کو ہے؟ کیا ایران کو نہیں ہے؟ صرف آپ کو ہی جینے کا حق ہے اور کسی کو نہیں ہے؟ اس لئے اب پوری دنیا 2 حصہ میں تقسیم ہو گئی ہے اور اس کا انجام کیا ہوگا اس کی خبر کسی کو نہیں ہے؟ آپ ہمیں 2 ملک بتا دیجئے جو اس ظلم کو صحیح کہہ رہا ہو۔ یہ زائنسٹوں کی ایک جماعت ہے۔ کون یہ نہیں جان رہا ہے کہ ہٹلر نے انہیں مار کے بھگایا تھا؟ لیکن مسلمان شریف تھے انہوں نے انہیں پناہ دی، اور اسی کی سزا پا رہے ہیں۔ دنیا کہہ رہی ہے کہ وہ زائنسٹ ہے، کیا ہے امریکہ؟ کیا ہے اسرائیل؟ زمین پر دادا گری کا سکہ ان کا چلے گا؟ پوری دنیا اس پر لعنت کر رہی ہے۔ اب ہندوستان کی جو ایک پرانی تاریخ ایران کے ساتھ رہی ہے ہندوستان کے سبھی سیاسی پارٹیوں کے وزراء اعظم کا جو رشتہ ایران کے ساتھ رہا ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ، لیکن اب آگے کیا ہوگا یہ وقت طے کرے گا۔








