All India NewsBlogJharkhand NewsNewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

وندے ماترم کے ضروری قرار دینے کی مزمت کرتے ہیں:مفتی عبداللہ

Share the post

رانچی:آل انڈیا مسلم مجلس علماء جھارکھنڈ کے قومی صدر حضرت مولانا مفتی عبداللہ ازہر قاسمی نے آج 15 فروری 2026 کو ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ ہم وندے ماترم کے ضروری قرار دینے کی مزمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان تحریک آذادی کے بعد ایک آذاد ملک بنا۔ اس ملک کو چلانے کے لیے ہمارے بزرگوں نے ہمارے لیڈروں نے سیکولر ملک تحریر کیا۔ڈاکٹر بھیم رائو امبیڈکر نے دستون ہند میں صاف صاف سیکولر لفظ لکھا اور ایک خوبصورت سنویدھان آئین اس ملک کو دیا۔

سنویدھان میں کہاکہ بھارت سرکار کسی بھی دھرم کسی بھی مذہب کوٹارگیٹ نہیں کرے گی۔اور ہر ایک کو اختیار دیا گیا اور یہ دستون ہند میں درج ہے۔پچھلے 11فروری کو پارلیمنٹ میں جو بھارت سرکار کے ذریعہ جو وندے ماترم قانون لایا گیاا ور اسے پاس کیا گیا کہ وندے ماترم قومی سونگ ہوگا ۔ہم سمجھتے ہیں کہ بھارت سرکار دستور ہند کی روح کو کمزور کر رہی ہے۔ہم سمجھتے ہیں کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو دوستور ہند روح کی حیثیت رکھتا ہے۔جمہوریت میں کسی کے مذہب،کسی کی آستھا،کسی کی بھائونا،کسی کے ادھیکار پر مداخلت کرنے کی اجازت سنویدھان میں نہیں ہے۔

بھارت سرکار نے جو فیصلہ لیا ہے اس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔مفتی عبداللہ ازہر قاسمی نے آگے کہاکہ جمعیت علماء ہند،آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے فیصلے کے ساتھ ہم ہیں۔جمعیت علماء اس کو دیکھ رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم سیدھا کہتے ہیں آپ کو حکومت چلانی ہے چلائے لیکن کسی کے آستھا،کسی کے مذہب،کسی کے ایمان پر اٹیک مت کیجئے۔سپریم کورٹ اس معاملے کو دیکھے۔ہم کہتے ہیں وہ سیکولر پارٹی اور 26 مسلمان لیڈران چپ کیوں ہے ،اب تک احتجاج کیوں نہیں کئے،چپ کیوں ہیں؟۔بھارت سرکار گنگا جمنی تہذیب کو کمزور کرنا چاہتی ہے۔بھارت کے وزیر اعظم عزت مآب نریندر مودی عرب ممالک کے مسلمانوں سے گلے ملتے ہیں اور بھارت کے مسلمانوں سے نفرت کرتے ہیں،ایسا کیوں؟مذہب نہیں سکھاتا آپس میں بیر رکھنا،ہندی ہیں ہم وطن ہیں ،ہندوستاں ہمارا۔اس موقع پر مفتی عبداللہ ازہر قاسمی، قاضی عزیر قاسمی، شہر قاضی قای جان محمد،شعیب انصاری، مقصود خان،شکیل انصاری، امیتاز احمد تھے۔

Leave a Response