مدرسہ دارالقرآن میں علم و تربیت کی گراں قدر خدمات پر اعزازی و سالانہ تقریب کا انعقاد


رانچی:مدرسہ دارالقرآن بڑی مسجد ہند پیڑھی رانچی میں علم و تربیت کی گراں قدر خدمات پر اعزازی تقریب و سالانہ نتیجہ امتحان کے موقع پر نہایت خوش اسلوبی، نظم و ضبط اور دینی ماحول میں منعقد ہوا۔

اس موقع پر طلباء، اساتذہ، والدین، سرپرستوں اور معزز مہمانوں کی بڑی تعداد شریک رہے۔ پروگرام کا آغاز مفتی محمد اللہ کے تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا،
جس کے بعد نعتِ رسولِ حافظ ذلفقار نے پڑھی۔ اختتامی انعامی اجلاس کے موقع پر سال بھر میں نمایاں کارکردگی کرنے والے طلباء انعامات اور اسناد سے نوازا گیا۔ ذمہ دارانِ ادارہ اور مہمانانِ خصوصی نے طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مدرسہ دارالقرآن کی تعلیمی و تربیتی خدمات کو سراہا اور اسے ملت کے لیے ایک اہم اثاثہ قرار دیا۔

اس کے ساتھ ہی مدرسہ اور مکتب کے اساتذہ کو مدرسہ دار القران کی طرف سے انکے خدمات کے لئے اعزاز سے نوازا گیا۔

انہیں شال، مو منٹو دیکر اعزاز سے نوازا گیا۔ پروگرام کی صدارت جھارکھنڈ کے قاضی شریعت حضرت مفتی محمد انور قاسمی نے کی اور نظامت مولانا امتیاز اور مولانا مفتی جاوید ندوی نے کیا۔ آخر میں دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔

حاضرین نے اس کامیاب اور بامقصد اعزازی تقریب و سالانہ نتیجہ امتحان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ادارے کے ذمہ داران اور اساتذہ کی محنت کو قابلِ ستائش قرار دیا۔

اس موقع پر مدرسہ ھذا کے مہتمم حضرت مولانا حافظ زبیر احمد، مولانا شعیب اشاعتی، مفتی جاوید ندوی، مفتی محمد اللہ ندوی، مفتی محمد انور قاسمی، مولانا صادق تحسین، مولانا حسان ندوی، مولانا امتیاز، قاری ادریس، مولانا اسجد، حافظ منور،

حافظ زبیر، حافظ حمزہ رحمن، حافظ صغیر، مولانا سلیم، حافظ سعد، قاری محسن، حافظ شبیر، حافظ مجیب الرحمن، حافظ علی اصف، امتیاز، حافظ عبدالرزاق، قاری عبدالحفیظ عرفانی، حافظ حبیب اللہ، ماسٹر غوث, حافظ مظہر سمیت کئی معزز لوگ موجود تھے۔










