جشن جمہوریہ کے موقع پر ” ایک شام قومی یکجہتی کے نام” کل ہند مشاعرے کا انعقاد کیا گیا


نئی دہلی، گذشتہ شب ماہنامہ صلاح کار ، ہوٹل زین ان اور دلی دربار کے زیر اہتمام ہوٹل زین ان کے وسیع ہال میں جشن جمہوریہ کے موقع پر ” ایک شام قومی یکجہتی کے نام” کل ہند مشاعرے کا انعقاد کیا گیا – اس مشاعرے کی صدارت جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق صدر شعبہ اردو پروفیسر شہپر رسول صاحب نے کی –
صدر محفل نے اپنے صدارتی خطاب میں قومی یکجہتی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “قومی یکجہتی کی اس دور میں ضرورت و اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے – یہ ہمارے ہندوستانی سماج کی ایک ممتاز و اعلیٰ قدررہی ہے – آپسی بھائی چارہ ملک کا تہذیبی سرمایہ ہے – جس کی ہمیں ہر حال میں حفاظت کرنی ہے -“
پروگرام کا آغاز صدر مشاعرہ اور مہمانان نے شمع روشن کرکے کیا، پروگرام کی شروعات نوجوان خوش گلو شاعر مشفق بچھرایونی نے کی –
پروگرام کی نظامت کے فرائض ماہنامہ صلاح کار کے ایڈیٹر حامد علی اختر. نے انجام دئیے – موصوف نے قومی یکجہتی پر تفصیلی روشنی ڈالی، ماہنامہ صلاح کار کی جانب سے معروف شاعر جناب کشش وارثی صاحب کو حب الوطنی ایوارڈ سے نوازا گیا -اس موقع پر ماہنامہ صلاح کار نئی دہلی کے خصوصی شمارے اقرا نمبر کا اجراء بھی عمل میں آیا
اس اہم پروگرام میں بحیثیت مہمان خصوصی ساجد حسن صاحب بھوپال، مہمان ذی وقار ڈاکٹر ماجد دیوبندی، مہمان اعزازی اعجاز انصاری اور ایوارڈ یافتہ جناب کشش وارثی صاحبان کے علاوہ درجن بھر شاعر الہ آباد، بھوپال، مراداآباد اور دہلی کے شریک رہے، جن شعراء نے شرکت کی ان میں خمار دہلوی، برہم بھاردواج حشمت،ڈاکٹر خان رضوان، ایس ایم سراج، جاوید صدیقی،رستم الہ آبادی، ڈاکٹر فرمان چودھری، نسیم وارثی، مشفق بچھرایونی ،کاظم جنوری، صبا عزیز، ڈاکٹر خوشبو پروین، ہما دہلوی کے نام شامل ہیں. معزز سامعین میں عبدالحق، وارث صدیقی،جاوید، امیر حیدر زیدی، شیخ نظام، ڈاکٹر کمال، انجم بھائی، مخدوم اختر، آصف اور سلمان بھائی کے علاوہ دیگر صاحبان لطف اندوز ہوئے پروگرام کو ایشیاٹائمس یوٹیوب چینل کے ایڈیٹر اشرف علی بستوی نے مکمل کورکرکے کیمرے میں محفوظ کیا – پروگرام کے اختتام پر ہوٹل زین ان کے مالک مفضال صاحب نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور پر تکلف عشائیہ کی دعوت دی
پریس ریلیز جاری کردہ دلشاد حسین اصلاحی








