قرآن سے تعلق کامیابی کا ضامن : جلسہ تکمیل حفظ قرآن و دعائیہ تقریب میں علمائے کرام کا اظہار خیال

مدرسہ خیرالعلوم چندوا میں جلسہ تکمیل حفظ قرآن کریم وتقریب دعا کا انعقاد

رانچی: قرآن مجید یاد کرنا اور اس کے مطابق اپنی زندگی کو ڈھالنا عین کامیابی ہے۔ آج دنیا میں دولت کو سب کچھ سمجھا جارہا ہے لیکن قرآن اور علم دین کی دولت ہر چیز پر بھاری ہے۔ مذکورہ خیالات کا اظہار مدرسہ خیرالعلوم چندوا میں جلسہ تکمیل حفظ قرآن کریم تقریب و دعائیہ میں مدرسہ ھذا کے مہتمم و خطیب رنگساز مسجد رانچی کے حضرت مولانا رضوان دانش ندوی نے کیا۔ مولانا رضوان دانش نے دنیا کے موجودہ حالات میں قرآن مجید کے ساتھ زندگی کا رشتہ استوار رکھنے کو سب سے بڑی کامیابی قرار دیا۔
اس جلسہ میں 8ن بچوں نے قرآن کریم کا حفظ مکمل کیا۔جن کے اعزاز میںان کے والد محترم کو اعزازی پگڑی باندھی گئی۔اور حفاظ کرام کو انعامات سے نوازہ گیا۔انہوں نے مدرسہ کی کارگزاری رپورٹ بھی پیش کی۔یہ مدرسہ 1958 میں قائم کیا گیا ہے اور اس وقت سے اب تک دین کی تعلیم وتربیت میں اپنی خدمت انجام دے رہاہے۔درجہ حفظ کےساتھ ساتھ ندوا کے نصاب کے مطابق مشکواۃ تک کی تعلیم ہوتی ہے۔اور یہاں سے بچے دارالعلوم ندوۃ العلماء جاکر اپنی عالمیت مکمل کرتے ہیں۔

وہیں جلسہ سے خطاب کر تے ہوئے حضرت مولانا اکرام الحق عینی نے حافظ قرآن کے مقام و مرتبے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ عین خوش نصیبی ہے کہ اللہ نے اپنے کلام کی حفاظت کے لئے حافظ قرآن کے دل کو ذریعہ بنایا ہے۔ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب حافظ قرآن کے والدین کے سر پر تاج رکھا جائے گا تو جن کی وجہ سے والدین کو یہ اعزاز ملے گا تو بذات خود اس حافظ کا کیا مرتبہ ہوگا یہ تصور سے ماوراء ہے۔ مولانا ضیاء الرحمان ندوی نے کہا کہ جو لوگ یا افراد یا قومیں ، ادارے یا تحریکات خود کو قرآن وابستہ کرتے ہیں وہ ہمیشہ ترقیوں کے بام عروج تک پہنچتے ہیں۔

وہیں جمعیت علماء جھارکھنڈ کے جنرل سیکرٹری الحاج شاہ عمیر نے کہا کہ جمعیت اوپن اسکول اور جمعیت اسٹیڈی سینٹر سے سبھی مدارس کو جوڑنا ہے تاکہ مدارس کے بچوں کو سرٹیفکیٹ اور آگے کی پڑھائی میں کوئی پریشانی نہ ہو۔شاہ عمیر نے کہاکہ مولانا رضوان ندوی صاحب کی محنت کو سراہا۔ وہیں رانچی ہوپ ویل ہوسپیٹل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شہباز عالم نے تعلیم کی اہمیت کو بتاتے ہوئے کہا کہ ہم آپ دنیا میں آے کیوں ہے اسکو دھیان میں رکھ کر کام کریں۔اور اپنے آپ کو اپنے کریکٹر کو بہتر سے بہتر بنائے۔مولانا مشرف جمال قاسمی نےکہاکہ تکمیل حفظ کے موقع پر بچوں کے لئے ایک نظم پڑھی۔اور تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔

وہیں جھامومو لیڈر جنید انور نے کہاکہ آج لو گ تعلیم کی اہمیت کو نہیں سمجھتے اور خاص طور سےدینی تعلیم سے کوسو دور ہوتے چلے جارہے ہیں۔وہیں مولانا سید عفان قادری نےکہاکہ بچوں کے اندر تعلیمی بیداری اور تعتعلیمی ذوق پیدا کرنے کے لئےاپنی پرمغز باتیں رکھی۔ مولانا اکرام الحق عینی کی دعا پر تواضع کے ساتھ جلسہ اختتام کو پہنچا۔اس موقع پر مدرسہ کے وہ بچے جو ا س سال یہاں سے فارغ ہوکر ندوۃ العلماء جارہےہیں انہو ں نے اپنا الوداعی تاثر درد و غم کے ساتھ پیش کیا۔اس جلسہ کے موقع پر مدرسہ کی مسجد کا افتتاح ظہر کی نماز سے ہوا۔

وہیں بچوں کو تعلیم سے مزید آراستہ و پیراستہ کرنے کے لئے مدرسہ میں مولانا رحمت اللہ لائبریری کا افتتاح ڈاکٹر شہباز عالم ڈائریکٹر ہوپ ویل اسپتال،حاجی شاہ عمیر جنرل سکریٹری جمعیت علماء جھارکھنڈ اور جھامومو نیتاجنیدر انور ودیگرعلماء کے ہاتھوں ہوا۔جلسہ میں شرکت کرنے والوں میں حاجی مسلم رانچی،

حاجی کمال رانچی،محمد راشد اشرف رانچی،محمد عرفان حیدر رانچی،قاری محمد عرفان مسجد علی رانچی، محمدتنویر صدر اسپتال رانچی،محمد جاوید مون فارمہ رانچی،محمد تابش علی رانچی،ڈاکٹر شمس رضا عرف راجا، محمد احتشام، حاجی محمد توفیق، محمد مبارک،محمد فیروز، محمد عرفان،حاجی محمود،محمد طیب،صحافی عادل رشید سمیت سینکڑوں لوگ موجودتھے۔








