مدرسہ مظہر العلوم اربا میں تکمیل حفظ


آج مدرسہ مظہر العلوم میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں تین بچوں نے حفظ قرآن مکمل کیا، اس موقع پر مدرسہ کے ناظم مفتی عمران ندوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کوئی ڈاکٹر بنتا ہے، کوئی انجینئر بنتا ہے، لیکن حافظ بننا ہی دنیا و آخرت کی کامیابی ہے۔ ان کے بعد مفتی ابو عبیدہ قاسمی نے اپنے خطاب میں بچوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا مقام بہت بڑا ہے اور یہ تعلیم جس کے لیے آپ آئے ہیں، اللہ کی بارگاہ میں آپ مبارک ہیں اور آپ کے والدین بھی قابلِ مبارک باد ہیں، دنیا میں بہترین انسان وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے،

مفتی وصی الرحمن ندوی نے کہا کہ حافظ قرآن کے والدین کو قیامت کے دن ایک ایسا تاج دیا جائیگا جو چاند اور سورج کی روشنی کو پھیکا کر دیگا اور فرمایا کہ جہاں قرآن نازل ہوا وہ جگہ بہترین ہے، جس گھر میں نازل ہوا وہ تمام گھروں سے بہتر ہے، جس سینہ میں یہ نازل ہوا وہ بہترین ہے، جس زبان میں نازل ہوا وہ زبان بہترین ہے، اس لیے کوئی حافظ اپنے آپ کو کمتر نہ سمجھے،آپ دنیا کے سب دولت مند آدمی ہیں ،مولانا سمیع الحق مظاہری نے مدرسہ کی کامیابی اور بچوں کی تعلیمی قابلیت پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ حال ہی میں مدرسہ کے ایک بچے نے قرآنی مقابلے میں پہلے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، الحمدللہ۔ حفظ کرنے والوں کے سرپرستوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا، جن میں محمد رضوان کے اربا ۔ انہوں نے کہا کہ مدرسہ کے طلباء کی بنانے کے لیے اساتذہ نے بہت محنت کی۔ اللہ ان کی کاوشوں کو قبول فرمائے۔

مولانا عبدالعزیز صاحب نے قرآن مجید پر روشنی ڈالی اور مدرسہ کی کامیابی کو سراہتے ہوئے دعا کی۔
اس موقع پر مولانا گلزار صاحب، مولانا عبدالعزیز ندوی صاحب، حافظ سلامت اللہ، مفتی مہتاب حافظ تبریز، قاری جان محمد، سکریٹری ماسٹر ارشد صاحب، عبدالرقیب صاحب، حاجی عرفان صاحب، تفضل صاحب، حکیم صاحب، اور گاؤں کے علماء کرام اور دیگر کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔







