صحافی نقی امام رضوی کے والد محترم انیس اختر عرف احسان وکیل راتو روڈ قبرستان میں سپرد خاک


رانچی: سنیئرصحافی نقی امام رضوی کے والدمحترم انیس اختر عرف احسان وکیل (84) کا انتقال ہوگیا۔ (انا للہ و انا الیہ راجعون)۔ نماز جنازہ آج 08 جنوری 2026بعد نماز ظہر راتو روڈ قبرستان میں ادا کی گئی اور وہیں سپرد خاک کیا گیا۔نماز جنازہ جیلانی مسجد کے امام مولانا حافظ سرفراز نے پڑھائی۔مرحوم اپنے پیچھےچار بیٹا نقی امام رضوی، رضی امام،نیئر امام، رضوان اختر، دو بیٹی سمیت بھرا پورا پریوار چھو ڑ گئے۔ ان کے بیٹے صحافی نقی امام رضوی نے کہا کہ آج میرے سر سے میرے والد کا سایہ اٹھ گیا ہے۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔نماز جنازہ میں شامل ہونے والوں میں ڈاکٹر معراج العابدین،فیروز عالم، تبریز عالم،مسعو دجامی،سکندر، آمر،منظر امام،مظفر،شاہ زیب،محمد شمیم،ایڈوکیٹ محمد شمیم،ایڈوکیٹ ممتاز خان، حاجی فیروز جیلانی، صحافی عادل رشید، شرف عالم، احسان الحسن، کے وی ونود، سنتوش، مکرم سمیت شہر اور اخبار سے کئی لوگ شامل تھے۔نقی امام رضوی نے بتایاکہ قرآن خوانی 9جنوری کوصبح بجے سے ہوگا۔








