رابطہ مدارس اسلامیہ کا سالانہ امتحان کو لیکر بیٹھک


رانچی:رابطہ مدارس اسلامیہ ام المدارس دارالعلوم دیوبند شاخ جھارکھنڈ زون3 کے سالانہ اجتماعی امتحان کےتعلق سے ایک نشست مولانا نجم الدین القاسمی مہتمم جامعہ حسینیہ کڈرو کی صدارت میں منعقد ہوئی۔جس میں غوروفکر کے بعد متفقہ طور پر مندرجہ ذیل امور طے کیے گئے۔درجہ حفظ کے جملہ فروعات کے امتحان کیلئے مدرسہ اصلاح المسلمین سرکار ڈیہہ دھنباد سے دو ممتحن ہوں گے۔تیسرے ممتحن قاری سعید احمدمدرسہ حسینیہ جمشیدپور اور چوتھے ممتحن قاری سہیل مدرسہ رشیدالعلوم چترا ہوں گے۔مرکز امتحان جامعہ حسینیہ جامعہ نگر رانچی ہوگا۔ نگراں امتحان حضرت مولانا نجم الدین ،حضرت مولانا عبدالقیوم قاسمی، مولانا دلاور حسین قاسمی، مولانا شہاب الدین ،مولانا منصور عالم المظاہری،مولانا عمر فارق قاسمی،مولانا مطیع الرحمان قاسمی ہوں گے۔درجہ حفظ کےچارو امتحانات 7تا 12 بجےاور 2تا4بجے ہوں گے۔تاہم درجات عربیہ کا امتحان 9تا 12 بجے اور2تا 4 بجے ہوگا۔ انشاء اللہ۔اس موقع پر مولانا عبدالقیوم قاسمی، مفتی محمد قمر عالم قاسمی، مولانا دلاورحسین قاسمی، مولانا منصور عالم المظاہری، مولانا شہاب الدین المظاہری، قطیب الحق، مولانا پرویز عالم،جھارکھنڈ کےمشہور تالی قرآن رانچی کی شان حضرت قاری صہیب احمدکے علاوہ جامعہ حسینیہ کڈرو کے دیگر اساتذہ کرام بھی موجودتھے۔








