All India NewsBlogJharkhand NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

مدرسہ اسلامیہ محمودیہ سرسا مڑما میں مسابقتہ القرآن کریم 31 کو

Share the post

رانچی:(عادل رشید) مدرسہ اسلامیہ محمودیہ سرسا مڑما میسال مانڈر رانچی میں یک روزہ عظیم الشان مسابقتہ القرآن کریم فی الحفظ و التجوید31 دسمبر 2025ہونے جارہاہے۔ جس کی تیاری لگ بھگ پوری کر لی گئی ہے۔مذکورہ جانکاری حضرت مولانا طہ مسعودالمظاہری صدر مدرس مدرسہ اسلامیہ محمودیہ نے دی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ اس مسابقتہ القرآن کریم میں 6 اضلاع کے مدارس کے طلبہ حصہ لے رہے ہیں۔رانچی،لوہردگا،گملا، سمڈیگا، کھونٹی و رامگڑھ مدرسہ کے طلبہ ہوںگے۔حضرت مولانا طہ نے بتایاکہ تین زمرہ میں اسکو تقسیم کیا گیا ہے۔ کامیاب ہونے والے طلبہ کو نقدانعام سے نوازہ جائیگا

۔زمرہ اول پوزیشن لانے والوں کو 15ہزار،دوم10ہزار،سوم8ہزار،زمرہ دوم پوزیشن لانے والے کو 10ہزار،دوم 7ہزار،سوم6ہزار،اسی طرح زمرہ سوم میں اول پوزیشن لانے والے کو 6ہزار،دوم5ہزار،سوم4ہزار نقد انعام دیا جائیگا۔مولانا طہ نے بتایاکہ اس موقع پر علماء کرام کے بیانات ہوںگے ۔اس مسابقہ میں 6 اضلاع کے لگ بھگ35 مدارس کے طلبہ شامل ہورہےہیں۔ حضرت مولانا طہٰ نے کہا کہ ہمارا مقصد قرآن کریم کی آواز کو عام مومنین تک پہونچانا اور ترتیل وتجوید کے ساتھ قرآن کریم پڑھنے کا ذوق اور شوق پیدا کرنا ہے۔

اس مسابقتہ القرآن کریم کے مہمان خصوصی حضرت مولانا فیروز قاسمی رانچی ہوںگے۔پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئےمولانا طہٰ مسعود المظاہری،مولانا عبدالجلیل قاسمی ندوی،مولانا رفیع الدین المظاہری، مولانا قاری طہٰ بن یسن المظاہری،حافظ شفیق مسعودی،مفتی ساجد المظاہری،مولانا عتیق الرحمان قاسمی، حافظ اصغر،مفتی شاہد رشیدی ،جھارکھنڈ کے مشہور تالی قرآں حضرت قاری صہیب احمد سمیت کئیعلماء شامل ہیں۔حضرت مولانا طحہٰ نے کہاکہ اس مسابقہ سے متعلق کسی بھی طرح کی جانکاری کے لئے7667895961/6392345090/9939160880پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

Leave a Response