All India NewsBlogJharkhand News

صحافی شارب خان کے والد محترم غیاث الدین خان کانٹا ٹولی قبرستان میں سپرد خاک

Share the post

رانچی: پربھات منتر اور اخبار مشرق کے ڈائریکٹر ،ہمدرد قوم وملت صحافی شارب خان کے والدمحترم غیاث الدین خان (78) کا انتقال ہوگیا۔ (انا للہ و انا الیہ راجعون)۔ نماز جنازہ آج 22 دسمبر 2025 کو بعد نماز ظہر کانٹا ٹولی قبرستان میں ادا کی گئی اور وہیں سپرد خاک کیا گیا۔ نوری مسجد کے امام مولانا اکبر حسین نے نماز جنازہ پڑھائی۔ معلوم ہوکہ شارب خان کے والد محترم غیاث الدین خان کئی دنوں سے علیل تھے اور بریاتو کے کلینیکا کیور ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ انہوں نے اتوار کی رات اسپتال میں آخری سانس لی۔ جیسے ہی لوگوں کو ان کے والد کی موت کی خبر ملی اور جنازہ اسپتال سے گھر پہنچا تو لوگ شارب خان کے گھر کے طرف چل پڑے۔مرحوم اپنے پیچھے ایک بیٹا شارب خان، دو بیٹی،ناتی،پوتا سمیت بھرا پورا پریوار چھو ڑ گئے۔

oplus_3145728

ان کے بیٹے شارب خان نے کہا کہ آج میرے سر سے میرے والد کا سایہ اٹھ گیا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔ مٹی منزل میں شرکت کرنے والوں میںرانچی کے مشہور ایڈووکیٹ تنویر عباس، کلینیکا کیور کے ڈائریکٹر ڈاکٹر آفتاب، ڈاکٹر رجنیش، سماجی کارکن شرف عالم، محمداعجاز، آفتاب عالم، شبیر حسین، ٹیپو خان، جنید عالم، شاداب انور، صحافی پرویز قریشی، صحافی ایسوسی ایشن آف ورکنگ جرنسلٹ کے محمدعادل رشید، ایس ایم آصف، گڈو،سونو، تنویر،ریحان، اورنگزیب خان سمیت درجنوں اخبار نویس اور سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے 23دسمبر صبح سات بجےسے دوپہر تک صحافی شارب خان کے دولت کدہ پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے۔

Leave a Response