All India NewsBlogJharkhand NewsNewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

جامعہ عثمانیہ اوینا میں تکمیل حفظ قرآن کریم کے موقع پر دعائیہ مجلس کا انعقاد

Share the post

قرآن کریم کی عظمت پر علماء کا قیمتی خطاب

رانچی: شہر رانچی کے قریب اوینا چندوے کے معروف مدرسہ جامعہ عثمانیہ اوینا میں بموقع تکمیل حفظ قرآن کریم ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں چھ طلباء نے تکمیلِ حفظ قرآن کا شرف حاصل کیا۔ اس مبارک موقع پر جھارکھنڈ کے مشہور قاری قرآں مدرسہ ھذا کے سرپرست حضرت قاری صہیب احمد نے حفاظ کرام کو تکمیل قرآن کا آخری سبق پڑھایا۔ پروگرام کا آغاز مدرسہ ھذا کے طالب علم حافظ منصور کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، نعت نبی شاہ جاوید رانچوی نے پڑھی۔ اورنظامت کے فرائض انجام دئیے مفتی ارمان سہیل اور حافظ منہاج نے۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے حضرت مولانا مفتی ابو عبیدہ امام و خطیب جامع مسجد اربا نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا میں علماء کرام کی مثال ستاروں کی طرح ہے‌۔ حافظ قرآن اپنے مقام کو سمجھے۔ مولانا نے آگے فرمایا کہ جو طلباء آج حفاظ کی شکل میں آپکے سامنے بیٹھے ہوئے نظر آرہے ہیں یہ دراصل انکی رات و دن کی کڑی محنت اور اساتذۂ کرام کی جدو جہد اور ان کے والدین کی کوششوں کا ثمرہ ہےـ وہیں مفتی ثناء اللہ قاسمی اور مفتی گلزار ندوی نے کہا کہ قرآن کی حفاظت کا ذمہ اللہ نے لی ہے۔ مدارس میں نفرت نہیں محبت کا درس دیا جاتا ہے۔ اس موقع پر حضرت قاری مظفر حسین عرفانی مہتمم مدرسہ ہٰذا کا خصوصی بیان ہوا اور طلبہ کو بڑی قیمتی نصیحتیں فرمائیں۔ قاری مظفر نے کہا کہ کہ جن پچوں نے قرآن کریم کی تکمیل کا شرف حاصل کیا ہے یہ ہم سب سے بڑے ہیں۔

بظاہر تو عمر کے اعتبار سے چھوٹے چھوٹے نظر آرہے ہیں لیکن حقیقت میں الله تعالی کے یہاں انکا بہت بڑا درجہ ہے۔ انہوں نے نے کہا کہ جو اچھا استاذ ہوتا ہے وہ شاگرد کے ساتھ بڑی محنت کرتاہے۔ وہ یہ چاہتا ہے کہ اپنے اندر کا سب کچھ شاگرد کو دے، اگر ممکن ہو تو اپنے اندر سے دل نکال کر شاگرد کے اندر منتقل کردے۔ پروگرام کو کامیاب بنانے والوں میں قاری مظفر حسین عرفانی مہتمم جامعہ عثمانیہ اوینا، حضرت مولانا خالد سیف اللہ ندوی ناظم تعلیمات مدرسہ ہذا، قاری اکمل رشیدی مدرس مدرسہ ہذا، قاری تہذیب رشیدی مدرس مدرسہ ہذا، حافظ امروز مدرس مدرسہ ہذا، ماسٹر محمد قاصد مدرس مدرسہ ہذا

کے علاوہ مفتی محمد ارمان سہیل، مولانا جمال الدین، قاری شہادت حسین عرفانی، مفتی ثناء اللہ قاسمی، حافظ مشتاق چکلا، مولانا صدام قاسمی، حافظ یونس، مولانا عبدالمعید قاسمی، حضرت مولانا مفتی عمران ندوی مہتمم مدرسہ مظہر العلوم اربا، قاری جان محمد، معراج احمد، ریاض احمد، محمد مجاہد، مولانا گلزار ندوی، قاری عزیر، مولانا ابو طالب، سمیت کئی معزز لوگ موجود تھے۔

Leave a Response