جمعیت علماء جھارکھنڈ کا تصدیق نامہ یہاں سے حاصل کریں:شاہ عمیر


رانچی:جمعیت علماء جھارکھنڈ کے صدر حضرت مولانا عبدالقیوم قاسمی اور جمعیت علماء جھارکھنڈ کے جنرل سکریٹری الحاج شاہ عمیر نے جمعیت علماء جھارکھنڈ کا تصدیق کے لئے ایک لیٹر جاری کیا ہے۔ لیٹر میں لکھا ہے کہ جھارکھنڈ کے تمام مدارسِ اسلامیہ عربیہ کے ذمہ داران، اساتذۂ کرام اور منتظمین کی خدمت میں اطلاع دی جاتی ہے کہ جو حضرات سال رواں مالی فراہمی کے لیے جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کا تصدیق نامہ حاصل کرنا چاہتے ہوں، خواہ پہلی مرتبہ یا پہلے سے تصدیق یافتہ ہوں ۔ان کے لیے درج ذیل شرائط کی تکمیل لازمی ہے۔

(1) اپنی ضلعی جمعیۃ کے صدر و سکریٹری سے تصدیق شدہ سفارش۔
(2) جن اضلاع میں جمعیۃ علماء کی یونٹ موجود نہ ہو، وہاں سے انجمن/پنچایت/سرپنچ کی سفارش ۔
(3)مدرسہ کی زمین کا رقبہ ۔
(4) رجسٹرڈ مدرسہ ہونے کی صورت میں رجسٹریشن نمبر۔
(5)طلبہ کی درجہ وار مجموعی تعداد، دارالاقامہ میں مقیم طلبہ کی تعداد، نیز امدادی و غیر امدادی طلبہ کی تفصیلات ۔
( 6)مدرسہ کے مقام پر موجود کم از کم دو معزز افراد کے نام اور موبائل نمبر۔
مندرجہ بالا تمام معلومات کے ساتھ ایک درخواست صدر یا جنرل سیکرٹری، جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کے نام تحریر کریں اور اس کے ساتھ آدھار کارڈ کی فوٹو کاپی منسلک کریں۔ تمام کاغذات کی جانچ اور تصدیق کے لیےجامعہ حسینیہ، جامعہ نگر، کڈرو، رانچی میں حضرت مولانا نجم الدین صاحب ناظمِ اعلیٰ(موبائل نمبر8292043335) جامعہ حسینیہ کڈرو رانچی جھارکھنڈ کے پاس تشریف لائیں اور وہیں سے آئندہ سال کے لیے تصدیق نامہ حاصل کریں۔ جو مدارس پہلے سے تصدیق نامہ حاصل کر چکے ہیں، وہ حضرات اپنا پرانا تصدیق نامہ اصل کاپی لازماً جمع کرائیں۔ آخری تاریخ: 20 شعبان المعظم 1447ھ بمطابق 18 فروری 2026ءاس تاریخ کے بعد تصدیق نامہ کے لیے کسی قسم کی درخواست قابلِ قبول نہیں ہوگی۔ برائے مہربانی سفر کی زحمت نہ کریں۔








