All India NewsJharkhand NewsNewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand News

دستورکی حفاظت ہرہندوستانی کی ذمہ داری:اشرف خان چنو

Share the post


رانچی:ہمارا ملک بھارت دنیا کا ایک عظیم جمہوریت ملک ہے،اس کا اپنا دستور وآئین ہے،جس کی پابندی ملک کے ہر شہری پر لازم ہے،ہمارا دستور26/نومبر 1949ء کو پارلیامنٹ سے منظورکیا گیااور26/جنوری 1950ء کو ہم نے اس دستور کو اپنے اوپر نافذ کیا۔مذکورہ باتیں درجنوں ادارہ کے سرپرست ہمدرقوم وملت اشرف خان چنو خان نے کہی۔اشرف خان چنو نے کہا کہ ہمارے ملک کی سالمیت اوراس کی گنگا جمنی تہذیب کی حفاظت اوراسی کثرت میں وحدت کے نظریہ پر قائم ہیں،امن کی فضا قائم رہے گی اوردستور کے مطابق جب ہر شہری اورہندوستان کا ہر محکمہ دیانت داری سے فیصلے کرے گا تو ملک ترقی اورخوش حالی کی طرف تیزگامی سے سفر کرے گا۔بہت سی ریاستوں میں دستورہند کے خلاف ورزی کی جارہی ہے۔انہو ں نے کہاکہ ضروری ہے کہ جمہوری اقدار اوراس کے سماجی،سیاسی تانے بانے کے استحکام کی غرض سے ملک کے سبھی انصاف پسند طبقات،دلت،آدی باسی، بدھسٹ،جین،سیکھ،عیسائیوں اورسیکرلزم پر یقین رکھنے والوں نیز ہر طبقہ اورسوسائیٹی کے ساتھ ساتھ ماہر ین قانون،میڈیا کے افرادکو دستور کے تحفظ کے لیے آگے آناہوگا۔دستور کا تحفظ ہر بھارتی کی اولین ذمہ داری ہے۔اشرف خان نے ائمہ مساجد سےمعدبانہ اپیل کی ہے کہ اس جمعہ کو اپنی تقریروں کا موضو ع دستور ہنداوروقف بورڈمیں رجسٹرڈاوقاف کوامیدپرٹل پراندراج کرنے کوبنائیں اوردستورہند میں دیئے گئے حقوق سے لوگوں کوواقف کرائیں۔

Leave a Response