انجمن اسلامیہ رانچی انتخاب ۲۰۲۵ء


دیہی حلقوں میں اسپاٹ ویری فیکیشن تقریباً مکمل، شہر میں شروع عوامی تعاون کی پُر خلوص اپیل

انجمن اسلامیہ رانچی انتخاب ۲۰۲۵ء کے تحت منتظمہ کے لئے ممبر شپ فارم جمع ہونے کے بعد ایک نہایت حساس اور اہم مرحلہ اسکروٹنی اور اسپاٹ ویری فیکیشن کا عمل جاری ہے ، دیہی حلقوں میں اسپاٹ ویری فیکیشن کا کام تقریباً مکمل کرلیا گیا ہے، صرف چند فارم میں مزیدتحقیق و تفتیش کی ضرورت رہ گئی ہے، چنانچہ ہٹیا ، ہساگ ، پُنداگ،نیاسرائے ، سپارم ،ڈھیپا ٹولی،الٰہی نگر،دھروا ، سیٹھیو، سیلادون،بریاتو ،بڑاگائیں، خضر ٹولہ اور کانکے حلقےکی تمام آبادی میںیہ کام مکمل کرلیا گیا ہے ، جائزہ اور تحقیق کی روشنی میں ڈرافٹ فہرست سازی بھی جاری ہے، ذہن نشیں رہے کہ جہاں سے بھی فارم جمع ہوئے ہیں انتخابی دفتر کی ٹیم تقریباًہر آبادی میں براہ راست پہونچ کراور باشندگان سے ملاقات کرکے تحقیق اور جائزہ کا کام کر رہی ہے جس سے لوگوں میںاعتماد ،بہتر امید اورخوشی کے ساتھ دلچسپی بھی پائی جارہی ہے،اب شہری علاقہ کے پانچوںحلقوںکربلاچوک، کانٹا ٹولی،ہندپیڑھی ،ڈورنڈا اور کڈرو میں تحقیق اور اسپاٹ ویری فیکیشن کا کام شروع کیا جارہا ہے، تحقیق کاکام اس لئے بھی بہت اہم ہوتا ہے کہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ کون صحیح ممبر ہے، کس کی معلومات درست ہے، اور کس کا نام واقعی منتظمہ میں شامل ہونا چاہئے،یہ عمل اس لئے بھی ضروری ہے تاکہ آنے والی کمیٹی کا انتخاب مکمل شفافیت کے ساتھ ہونیز منتظمہ کی فہرست میں کوئی غیر مستحق نام شامل نہ رہ جائے اور صرف وہی حضرات ممبر بنیں جنہوں نے اصول و ضوابط کے مطابق فارم داخل کیا ہےتاکہ انتخاب میں کسی قسم کا اعتراض، تنازعہ یا شبہ باقی نہ رہے، اس کے لئے آپ تمام حضرات کے تعاون کی شدید ضرورت ہے،لہٰذابزرگوں، نوجوانوں، انجمن کے محبین اور رانچی کے تمام باشعور حضرات سے پرخلوص اپیل ہے کہ گر آپ کے علاقے میں کسی نے فارم بھرا ہے تو براہِ کرم اس کی معلومات کی تصدیق میں ہمارا ساتھ دیں،اگر انتخابی دفتر کی ٹیم اسپاٹ ویری فیکیشن کے لئے آپ کے محلے یا گھر آئے، تو ان کے ساتھ مکمل تعاون کریں، ضروری معلومات دیں، اور دوسروں کو بھی تعاون کی ترغیب دیں،اگر آپ کو معلوم ہو کہ کسی نے غلط معلومات دے کر ممبر بننے کی کوشش کی ہے، تو خفیہ یا کھلے طور پر انتخابی دفتر کو ضرور اطلاع دیں،یہ اطلاع دینا نہ کسی مخالفت کا نام ہے اور نہ کسی کی بدنامی، بلکہ یہ ایک ملی امانت کی حفاظت ہے، اپنے علاقے کے دوسروں کو بھی بتائیں کہ یہ مرحلہ انتخاب کی شفافیت اور مضبوطی کے لئے انتہائی اہم ہے،آپ کے تعاون سے منتظمہ کی فہرست مضبوط اور صحیح ہوگی ،انجمن کا انتخاب مثالی بنے گا،غیر ضروری اعتراضات، تنازعات اور غلط فہمیاں ختم ہوں گی ، امت میں اتفاق، اتحاد اور اعتماد بڑھے گا،انجمن ہمارا اجتماعی اثاثہ، ملی ادارہ اور ہماری شناخت ہے، اس لئے اسپاٹ ویری فیکیشن صرف انتخابی دفتر کا کام نہیں بلکہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہےآئیے ہم سب مل کر اس مرحلے کو کامیاب بنائیں، صحیح معلومات فراہم کریں، اور انجمن اسلامیہ رانچی کے انتخاب کو ایک مثالی، پُرامن اور شفاف انتخاب بنائیں،اللہ تعالیٰ ہم سب کی کوششوں کو قبول فرمائے، اتحاد عطا فرمائے اور اس ملی ادارے کو ہمیشہ ترقی کے راستے پر آگے بڑھائے،آمین ۔والسلام
(مفتی) محمد انور قاسمی
کنوینر، انتخاب ۲۰۲۵ء
انجمن اسلامیہ رانچی








