مولانا آزاد کالج میں بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا” مولانا آزاد ڈے “


11/نومبر 1888 کو مکہ میں پیدا ہوئے مجاہد آزادی ، مفسر قرآن ، مقرر ذیشان ، مدبر سیاستدان ، الھلال و البلاغ کے بیباک ایڈیٹر اور بھارت کے پہلے وزیر تعلیم مولانا آزاد کی یوم پیدائش بڑے تزک و احتشام کے ساتھ مولانا آزاد کالج میں کالج کے صدر جناب حاجی محتار صاحب کی صدارت میں منایا گیا جہاں شہر کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں کو ان کی خدمات کے صلے میں مولانا آزاد ایوارڈ ، توصیفی سند اور شال اوڑھا کر مہمان خصوصی سینئر آئی ، اے ، ایس آفیسر جناب ابوبکر صدیقی اور ریٹائرڈ جج جناب اشرف حسین انصاری کے ہاتھوں نوازا گیا
، پروگرام کا آغاز مولانا نصیرالدین فیضی نے تلاوت قرآن کریم سے کیا اس کے بعد مولانا عامر حسین ندوی ریسرچ اسکالر جواھر لال یونیورسٹی دہلی نے انگریزی زبان میں مولانا آزاد کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر بڑے ہی مختصر اور دلچسپ انداز میں روشنی ڈالی ، اس مختصر تقریر کے بعد پروگرام میں آئے ہوئے مہمان خصوصی سینئر آئی ، پی ، ایس افسر جناب ابوبکر صدیقی صاحب اور ریٹائرڈ سول جج جناب اشرف حسین انصاری کے ہاتھوں مخلتف شعبہ ہائے زندگی میں بے لوث خدمات انجام دینے والوں کو مومینٹو ، توصیفی سند اور شال اوڑھا کر اعزاز بخشا گیا ،
جسے تمام لوگوں نے بہت پسند کیا ، اس سال مولانا آزاد کالج میں ایک نئے انداز سے مولانا آزاد ڈے منایا گیا ، وہ اس طرح کہ مذہبی ، سیاسی ، تعلیمی ، فلاحی ، اصلاحی ، سماجی ، ڈاکٹری اور صحت کے میدان میں جن لوگوں نے انفرادی طور پر یا تنظیمی طور پر کارہائے نمایاں انجام دیا ہے ایسے منتخب لوگوں کی مولانا آزاد ایوارڈ ، توصیفی سند اور شال اوڑھا کر حوصلہ افزائی کی گئی تاکہ سماج میں کام کرنے والوں کا حوصلہ بڑھے اور معاشرے میں ایک اچھا پیغام جائے اور دوسروں کے اندر سماجی خدمت کا جذبہ اور حوصلہ پیدا ہو ، جن لوگوں کو ان کے کارہائے نمایاں کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا ان کے اسمائے گرامی مندرجہ ذیل ہیں ، جناب ابوبکر صدیقی صاحب ،سینئر آئی ، پی ، ایس آفیسر ، جناب اشرف حسین صاحب ریٹائرڈ سول جج رانچی کورٹ ، بچوں کے ماھر ڈاکٹر

جناب ڈاکٹر ابو ریحان صاحب ، اردو کے پروفیسر جناب ڈاکٹر احمد سجاد صاحب ، سینئر لیڈر اور سابق ایم ، ایل ، سی جناب امانت علی انصاری صاحب ، میدانتا ہاسپیٹل اربا کے ڈائریکٹر جناب محمد سعید صاحب ، جناب جیون جالان صاحب ، جناب محمد حنیف عرف باجو میاں صاحب سابق صدر ڈیلی مارکیٹ یونین رانچی ، جناب ڈاکٹر گلفام مجیبی صاحب سابق چیئرمین اقلیتی کمیشن جھارکھنڈ سرکار ، جناب لئیق عالم صاحب انجمن اسلامیہ رانچی کی دستور ساز کمیٹی کے سربراہ ، مشہور ڈاکٹر و سماجی خدمت گار جناب ڈاکٹر سید اقبال حسین صاحب ، جناب ایڈووکیٹ محسن اختر عرف امان صاحب فاؤنڈ ممبر ہائیر مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی ، جناب حلیم الدین صاحب سابق سکریٹری مولانا آزاد کالج ، جناب حاجی مطلوب امام صاحب صدر رابطہ حج کمیٹی ، جناب مولانا ضیاء الھدی صاحب پرنسپل دارالعلوم اسلام نگر جاڑی بنا پیڑھی رانچی ، جناب تنویر احمد صاحب صدر فرینڈس آف ویکر سوسائٹی ، جناب ندیم خان صاحب بانی و سربراہ لہو بولے گا ٹیم ، جناب ماسٹر اشرف حسین صاحب ڈائریکٹر ملت اکیڈمی رانچی ، جناب مجیب قریشی صاحب صدر جمیعت القریش جھارکھنڈ ، جناب بچو پرساد ریمس بریاتو ، جناب ایم ، سعید صاحب سابق صدر انجمن اسلامیہ رانچی ، جناب عقیل الرحمن صاحب جنرل سکریٹری سنٹرل محرم کمیٹی ، جناب ایس علی صاحب ، صدر جھارکھنڈ چھاتر سنگھ ، جناب مجیب الرحمٰن صاحب ڈورنڈہ ، جناب جمال احمد صاحب ممبر جھارکھنڈ پبلک سروس کمیشن ، جناب ڈاکٹر زیڈ ، ھدی صاحب جھارکھنڈ ہاسپیٹل رانچی ، حوصلہ افزائی پروگرام کے بعد جناب ڈاکٹر گلفام مجیبی صاحب ، جناب عقیل الرحمن صاحب اور جناب ایس علی صاحب نے اپنے خیال کا اظہار کیا اور اس پروگرام کو سراہا ، اخیر میں کالج کے صدر جناب حاجی محتار صاحب نے کالج کی ترقیاتی کاموں کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ بنا پیڑھی میں کالج کی پانچ ایکڑ زمین پر باؤنڈری کا کام ایک جانب مکمل کر لیا گیا ہے اور دوسری جانب بھی بہت جلد مکمل ہو جائے گا ان شاءاللہ ، کافی تگ ودو کے بعد کالج کی نئی عمارت کے لئے فنڈ کی فراہمی بھی کرلی گئی ہے اور بہت جلد سرکاری ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تعمیری شروع ہو جائے گا ، انشاء اللہ

، مولانا آزاد کالج کے پیچھے تیسری منزل کی بھی ڈھلائی ہوگئی ہے اور آدھے سے زیادہ پلاسٹر کا کام بھی ہوگیا ہے ، کالج کے پیچھے تعمیر تینوں منزل پر بھی کلاس شروع ہو جائے گا ، کالج کی بوسیدہ عمارت کے رکھ رکھاؤ پر بھی کافی دھیان دیا گیا ہے اور کالج کو ایک نئی شکل دینے کی پوری کوشش کی گئی ہے ، جسے کوئی بھی مولانا آزاد کالج آکر دیکھ سکتا ہے کہ کالج کا حال پہلے کیسا تھا اور اب کیسا ہے ؟ پہلے کے مقابلے میں اب تعلیمی معیار اور ماحول بھی بہتر ہوا ہے ، مولانا آزاد کالج کے رنگ روپ کو سنوارنے اور بنانے رکھنے میں کالج کے پرنسپل ڈاکٹر پرویز اختر صاحب نے بڑی محنت کی ہے ، کالج کو بنانے ، سنوارنے اور اس کی دیکھ بھال کرنے میں کالج کے پرنسپل برابر دل و جان سے لگے رہتے ہیں ، رسم شکریہ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر پرویز اختر نے کیا اور انٹر انچارج و صدر شعبہ اردو جناب مولانا ڈاکٹر عبیداللہ قاسمی صاحب نے بہترین نظامت کی ، واضح ہو کہ مولانا آزاد ڈے کے اس پروگرام کو بالکل نئے انداز میں کرنے کا خاکہ جناب مولانا ڈاکٹر عبیداللہ قاسمی صاحب نے صدر جناب حاجی محتار صاحب ، سکریٹری امتیاز علی صاحب اور پرنسپل ڈاکٹر پرویز اختر کے سامنے پیش کیا تو حوصلہ افزائی کا یہ پروگرام سب کو بہت اچھا لگا اور اس پر عمل درآمد کا فیصلہ لیا گیا ،

پروگرام کو کامیاب بنانے میں جناب ڈاکٹر الیاس مجید صاحب ، پروفیسر محمود عالم صاحب ، ڈاکٹر اشرف حسین صاحب ، ہیڈ کلرک پرویز احمد صاحب ، لائبریرین محترمہ گل فرح صاحبہ ، محمد اقبال صاحب وغیرہ کا اہم رول رہا ہے ، پروگرام میں ، ڈاکٹر انور علی صاحب ، ڈاکٹر مالتی شرما ، ڈاکٹر ضیاء التمش ، ڈاکٹر حنا کوثر ، ڈاکٹر اعجاز احمد ، ڈاکٹر فردوس جبیں ، ڈاکٹر فردوس ولی ، سمیع اللہ ، ثناءاللہ ، ریاض ، رمضان ، محمد عارف ، محمد صغیر ، محمد خالد ، محمد حیدر وغیرہ کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں کے لوگ اور کالج کے طلباء کثیر تعداد میں موجود تھے ، یہ جانکاری ایک پریس ریلیز کے زریعے کالج کے ہیڈ کلرک جناب پرویز احمد نے دی ،








