All India NewsBlogJamshedpur NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

بلبل جھارکھنڈ مولانا کلیم قیصر کی دعا پر66 زائرین عمرہ کے لیے روانہ ہوئے

Share the post

رانچی:(عادل رشید) رانچی کے برسا منڈا ہوائی اڈے سے 66 عازمین عزیزی زیارت ٹور اینڈ ٹریولسکے ساتھ عمرہ کے لیے روانہ ہوئے۔ بلبل جھارکھنڈحضرت مولانا کلیم قیصر نے قافلہ کو روانہ کرتے ہوئے ملک و ریاست کی خوشحالی، امن، سلامتی اور بھائی چارے کے لیے دعا کی۔ تمام زائرین نے اظہار خیال کیا کہ ہم لوگوں کی خوش قسمتی ہے کہ ہم لوگ بلبل جھارکھنڈ کے ساتھ عمرہ کے سفر پر جارہے ہیں۔ زائرین نے بلبل جھارکھنڈ کی سروس ریکارڈ سے وابستگی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ انہیں اپنی زیارت کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

آج 66زائرین رانچی کے برسا منڈا ہوائی اڈے سے روانہ ہوئے۔ برسا منڈا ہوائی اڈے پر ایک بڑا ہجوم انہیں وداع کے لیے جمع ہوا، انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور گلے لگایا۔ عزیزی زیارت ٹور اینڈ ٹریولس کے ڈائریکٹر افضل عزیزی نے کہا کہ میرا مقصد کم خرچ میں لوگوں کے لیے عمرہ کی ادائیگی میں آسانی پیدا کرنا ہے۔

عزیزی زیارت ٹور اینڈ ٹریولس کے گروپ میں علمائے کرام موجود ہوتے ہیں۔ جن کی نگرانی میں عمرہ مکمل ہوتا ہے۔ تمام زائرین کو تمام مقامات، مکہ اور مدینہ کی زیارت کے 400 میٹر کے اندر 4 اسٹار ہوٹلوں میں ٹھہرایا جاتا ہے۔ عمرہ کے دوران تمام کو تمام سہولیات دی جاتی ہیں۔ اس موقع پربلبل جھارکھنڈ مولانا کلیم قیصر،افضل عزیزی،توصیف عزیزی سمیت کئی لوگ تھے۔

Leave a Response