All India NewsBlogfashionhealthJharkhand NewsNewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

مجلس علماء جھارکھنڈ کی اپیل امید پورٹل پر وقف پروپرٹی رجسٹرڈ کرائیں

Share the post

امید پورٹل کیلئے30 اکتوبر کو حج ہائوس میں ورکشاپ کا انعقاد
رانچی:(عادل رشید)مجلس علماء جھارکھنڈ کے صدر حضرت مولانا صابر حسین المظاہری اور مجلس علماء جھارکھنڈ کے جنرل سکریٹری حضرت مفتی طلحہ ندوی نے ایک لیٹر جاری کر کہاکہ اپنے حلقہ کے وقف پروپٹی کو امید پورٹل میں رجسٹرڈ کرائیں۔لیٹر میں لکھا ہے کہ آپ حضرات کو معلوم ہے کہ وقف ترمیمی ایکٹ 2025 کے مطابق جو اوقاف رجسٹرڈ ہیں ان کی پوری تفصیلات کو امید پورٹل پر درج یعنی اپلوڈ کرائیں۔اس سلسلے میں مجلس علماء جھارکھنڈ اپنے تمام اراکین،ضلعی کمیٹی،مجلس علماء جھارکھنڈ کے وابستہ احباب،انجمن،پنچایت،دینی وسماجی تنظیموں کے ذمہ داران، علماء کرام،خطباءمساجد،متولیان سے اپیل ہے کہ وہ اپنے حلقہ میں موجود اوقاف پروپٹی،مثلا مساجد،مدارس،قبرستان،عیدگاہ،خانقاہ اور دیگر موقوفہ املاک کی تفصیلات امید پورٹل پر اپ لوڈ کرانے سے متعلق بیداری پیدا کریں۔5 دسمبر سے پہلے پہلے یہ کام کو کرنا نہایب ضروری ہے۔نہیں تو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔امید پورٹل پر اپلوڈ کیسے کیا جائے اس سلسلے میں30 اکتوبر 2025 بروز جمعرات 11 بجے دن حج ہائوس کڈرو رانچی میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا جارہاہے۔آپ تمام لوگ اس ورکشاپ میں آکر اس کا فائدہ اٹھائیں۔ساتھ ہی ایسے نوجوان یا ایسے لوگ جو کمپیوٹر کے ماہر ہوں انہیں خصوصی مدعوکیا جاتا ہے۔مفتی طلحہ ندوی نے کہاکہ اس متعلق اگر کسی بھی طرح کی جانکاری کیلئے7970856639اور9431360146پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

Leave a Response