دھنوار ریلوے اسٹیشن سے مدینہ ٹریولز کے 150 عازمین عمرہ کے لیے ہوےروانہ — مولانا الیاس نے کی دعائیں


راج دھنوار:
“طیبہ میں بولا لو یہی اکرام بہت ہے،
میرے لیے آقا کا یہ انعام بہت ہے۔
دیوار کا سایہ نہ کسی زلف کا سایہ،
سایے کے لیے پرچمِ اسلام بہت ہے۔”
ان دلکش کلاموں سے مولانا الیاس نے بدھ کے روز دھنوار ریلوے اسٹیشن کا ماحول روحانی بنا دیا۔ موقع تھا — مدینہ ٹریولز کی جانب سے 150 عازمین کے عمرہ سفر پر روانہ ہونے کا۔

مولانا الیاس نے ملک، ریاست اور سماج کے امن، سلامتی اور بھائی چارے کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ مدینہ ٹریولز کا مقصد یہ ہے کہ دور دراز دیہات کے غریب طبقے کے لوگ بھی آسانی سے عمرہ کر سکیں۔ ہر قافلے کے ساتھ علمائے کرام موجود رہتے ہیں جو مکمل نگرانی میں عازمین کا عمرہ کراتے ہیں۔
مولانا جوہر نے بتایا کہ مدینہ ٹریولز کی ٹیم ہر چھوٹی بڑی بات کا خیال رکھتی ہے۔ عازمین کو مکہ اور مدینہ میں حرم شریف سے 400 میٹر کے فاصلے پر چار ستارہ ہوٹل میں قیام کی سہولت دی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ گِرِڈیہ کے رسم و رواج کے مطابق کھانے اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔

عازمین نے روانگی سے قبل کہا کہ مولانا الیاس، مولانا جوہر اور ان کی ٹیم جو وعدہ کرتی ہے اسے پورا کرتی ہے۔ مدینہ ٹریولز کی خدمات بہترین ہیں اور ان کے سابقہ سفر کا ریکارڈ قابلِ اعتماد رہا ہے۔
جھارکھنڈ، بہار، اڑیسہ، آسام اور مغربی بنگال سمیت کئی ریاستوں کے عازمین اس قافلے میں شامل ہوں گے جس کی قیادت مولانا الیاس کریں گے۔ دھنوار ریلوے اسٹیشن پر عازمین کو رخصت کرنے کے لیے ہزاروں کےتعداد میں لوگ موجود تھے۔ سب نے انہیں پھول مالا پہنا کر اور گلے لگا کر روانہ کیا۔
اس موقع پر مولانا جوہر، مولانا اشفاق، قاسمی مولانا حمزہ قاضی ترجمان مدینہ ٹریولس. نسیم راہی، مختار عالم، ممتاز آطف، قاری عبدالحسب، آدرش انڈین یوتھ کلب کے صدر صدام انصاری، بابا اسلام، حافظ محمد شمشاد،جناب محمد شاہد چپادہا حافظ ثناءاللہ سمیت کئی معزز شخصیات موجود تھیں۔








