All India NewsHazaribag News

ادارہ شرعیہ ہزاریباغ کی جانب سے اصلاح معاشرہ کی جاری ہیں قابل رشک کوششیں۔

Share the post

ہزاریباغ:-بتاریخ 12,اکتوبر 2025 بروز اتوار ادارہ شرعیہ ہزاریباغ کی ایک اہم نشست ضلع ہزاریباغ کا مشہور علاقہ گوہر بندہ میں رکھی گئی جس کی صدارت حافظ سکندر صاحب اور حافظ حدیث صاحب حنفی صاحبان نے فرمائی۔اس نشست میں گوہر بندہ کے نوجوان، بزرگ سماجی کارکنان نے شرکت کی ۔ نشست میں سامعین سے مخاطب ہو کر دارالقضا ادارہ شرعیہ ہزاریباغ کے چیف قاضی حضرت مفتی عبد الجلیل سعدی نے کہا تحفظ اوقاف کے لئے حکومت نے 5 دسمبر 2025 تک جو وقت دیا ہے وقف پورٹل پر وقف کی زمینوں کو اندراج کرانے کی وہ ضرور کروا لیں۔۔۔۔قاضی صاحب نے مزید کہا کہ
بیٹیوں کو ارتداد سے اگر بچانا ہے تو سیدہ فاطمتہ الزہرا کی زندگی سے اسے جوڑ دیجیے
ادارہ شرعیہ ہزاریباغ کے صدر حضرت سید کامران حسیب صاحب نے کہا کہ اپنے بچّوں کو رافضیت جیسے فتنوں سے اگر بچانا ہے تو تعلیمات اعلیٰ حضرت سے اسے سنوارنے کا کام کیجیے۔ادارہ شرعیہ ہزاریباغ کے نائب قاضی مفتی محب رضا فیضی نے کہا کہ دنیاں کی باطل طاقتوں سے اگر مقابلہ کرنا ہے تو اپنے بچوں کے ہاتھوں میں قلم کی طاقت دیجیے ،قلم ہی مسلمانوں کے لئے سب بڑا ہتھیار ہے نائب قاضی صاحب نے مزید کہا کہ جس طرح ہماری قوم کو ایک عالم اور حافظ کی ضرورت ہے اسی طرح ہماری قوم کو آئی ایس ، آئی پی ایس ڈاکٹرز ،ججز،وکیل بھی ضرورت ہے،
ادارہ شرعیہ ہزاریباغ کے سکریٹری قاری اقبال دانش صاحب نے کہا ادارہ شرعیہ نے ٹھانا ہے منشیات سے معاشرے کو پاک کرنا ہے ۔مزید انہوں نے زور دے کر کہا کہ جب صوبائی حکومت معاشرے کو پاک کرنے کے لیے منشیات سے کوشش کر رہی ہے تو ہم لوگوں کو بھی ساتھ ہونا چاہیے کیونکہ ہمارے شریعت میں نشہ حرام ہے
تمام شرکاء نشست نے ادارہ شرعیہ ہزاریباغ کی پوری ٹیم کی گفتگو سماعت کی اور ان پر کام کرنے اور اپنی حوصلہ افزائی کے ساتھ پیش رفت کرنے کی یقین دلایا ۔
اس نشست میں علماء ائمہ حضرات کے ساتھ کئ دانشوران حضرات شامل تھے۔ خصوصی طور پر حافظ سکندر صاحب گوہر بندہ،حافظ حدیث صاحب حنفی خطیب و امام جامع مسجد گوہر بندہ، شاعر اسلام ظفر عقیل صاحب، حافظ ممتاز صاحب،مولانا اعجاز صاحب، محمد تسلیم منڈی کلاں،اکمل حسین سلمی،محمد سلام صاحب صدر گوہر بندہ،محترم شہادت حسین صاحب سکریٹری مناظر،راجا،صابر،عارف،مقدر،کمال،
غلام مصطفیٰ،نوشاد،شاہد،معصوم،نعمان،وارث، حسن،گلزار،وغیرہ

Leave a Response