دین و ملت کی خدمت کے لیے جمعیت علماء ہند سے وابستہ ہونا ضروری ہے: مولانا قطب الرحمن قاسمی


گذشتہ جمعہ 10 / اکتوبر بسہا ٹانڑ کی جامع مسجد میں جمعیت علماء ضلع دیوگھر کے سیکریٹری مولانا قطب الرحمن صاحب قاسمی کا ہوا خطاب جمعیت علماء ہند کے مقاصد اور اہمیت کو بتاتے ہوئے بیان میں کہا گیا کہ دین و ملت کی خدمت کے لیے جمعیت علماء ہند سے وابستہ ہونا ضروری ہے اور
جمعیت علماء ضلع دیوگھر کو فعّال اور مضبوط بنانے کی سب سے کی اپیل اور یہ بھی کہا کہ اتّحاد واتفاق سے ہی کام میں آۓ گی مضبوطی
اور بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ آج دشمنانِ اسلام ہمارے وجود ہماری شناخت کو مٹانے کی کر رہی طرح طرح کی سازشیں ایسے ماحول میں مسلمانوں کو چاہیئے کہ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں کم خرچ کریں اور دینی اور عصری تعلیم پر زیادہ خرچ کریں۔
بیان کے آ خر میں گاؤں کے تمام لوگوں کو مکاتب قائم کرنے پر دیا زور کہا کوئی بھی بچّہ مکتب سے نہ رہے دور اور منظّم اور موثّر مکتب چلانے کی دی ہدایت۔
اور کہا کہ مکتب قائم کرنے کا مقصد ہمارے بچّے اور بچیوں کے عقائد درست کرنا اور ایمان اور اسلام کی حفاظت ہے
اس لیۓ گاؤں کے تمام گارجین اور ذمہ دار حضرات کو اس پر توجہ دینے کی پُر زور گذارش کی
بعدہٗ خطبہ اور جمعہ کی نماز ادا کرائ اور ملک وملّت کی سالمیت کے لیۓ دعائیں کی گئیں ۔
