All India NewsBlogfashionhealthJharkhand NewsNews

دلی یونی ورسٹی نے طہٰ یاسین کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض کی

Share the post

نئی دہلی؍ رانچی() دلی یونی ورسٹی نے طہٰ یاسین کو ڈاکٹر آف فلاسفی( پی ایچ ڈی) کی ڈگری سے 12؍ستمبر 2025 کو سرفراز کیا۔ ‘Reclaming Democracy: Looking into Literature of Independent India’ جیسے اہم موضوع پر گراں قدر مقالہ اور تحقیقی کاوش کو ممتحنین نے سراہتے ہوے بہ عجلت کتابی شکل میں منظر عام پر لانے کی ہدایت فرمائی۔ ڈاکٹر طہٰ نے انٹر تک کی تعلیم بشپ ویسٹ کاٹ نامکوم میں حاصل کی، انگلش آنرز کے ساتھ گریجویشن سنٹ زیویئرس کالج رانچی سے کیا۔ ایم اے، ایم فل اور ایل ایل بی کی پڑھائی دلی یونی ورسٹی سے کی۔ پہلے مرحلے میں NETنکالنے کے بعد 2013 سے شعبۂ انگریزی، آر ایل اے کالج ، دلی یونی ورسٹی میں بحیثیت ریگولر اسسٹنٹ پروفیسر تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ DUTAمیں بحیثیت ایکزیکیو ٹیو ممبر سرگرم عمل رہے ہیں۔ اس پلیٹ فارم سے آدی باسی، دلت، مائنوریٹیز اور حاشیے پر پڑے طبقات کے حقوق کی حفاظت کے لیے آواز بلند کرتے رہے ہیں۔ آپ نظر اور نظریے کے مالک ہیں، جس کا اندازہ انگریزی زبان وادب کے حوالے سے نیشنل اور انٹر نیشنل مجلات میں شائع ہونے والے ان کے وقیع مضامین کے مطالعہ سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔ دلی یونی ورسٹی اور علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی کے علاوہ متعدد یونی ورسٹیوں میں منعقد سیمی نار میں آپ نے نہ صرف مقالہ نگار کی حیثیت سے شرکت فرمائی بلکہ متعین موضوع پر اپنے وسیع و عمیق علم اور مدلل ومبرھن خطاب سے اپنی خداداد صلاحیتوں کا لوہا بھی منوایا۔ ڈاکٹر طہٰ رانچی ضلع (جھارکھنڈ) کے علمی و تاریخی گاؤں ’سونس ‘ کے معزز خانودہ معروف بہ ’’ حاجی خاندان ‘‘ کے چشم وچراغ ہیں، جو اب رانچی کے مستقل رہائشی ہیں۔
اس پس منظر میں یہ کہنا بجا طور پر درست ہوگا کہ ڈاکٹر طہٰ یاسین صوبۂ جھارکھنڈ کے تعلیمی و سیاسی میدان کے تناظر میں ’’روشن مستقبل‘‘ ہیں ۔

Leave a Response