All India NewsBlogJharkhand News

جمعیتہ علما ضلع سرائے کیلا کا انتخابی اجلاس منعقد

Share the post

آج بتاریخ 16/ ربیع الاول 1447/ ھجری بمطابق 9/ ستمبر 2025 ء بروز منگل بوقت صبح 10/ بجے بمقام جامع مسجد کھرساواں میں عزیزم محمد معوذ سلمہ کی تلاوت کلام پاک سے مجلس کا آغاز ہوا اور عزیزم محمد اِنعام الحق سلمہ نے اپنی سریلی آواز میں نظم پیش کیا، حضرت قاری محمد شاکر صاحب مظاہری دامت برکاتہم کی صدارت میں جمعیتہ علما ضلع سرائے کیلا کا انتخابی اجلاس منعقد ہوا ،، جس میں جناب مفتی محمد شاہد اختر قاسمی مدظلہ نے تمہیدی گفتگو کے بعد گزشتہ سالوں کی رپوٹ پیش کی، نیز گزشتہ ٹرم میں ممبر سازی اور اس بار کی ممبر سازی کے سلسلے میں تفصیلی رپوٹ پیش کیا گیا ،، مزید موصوف نے مونوٹولہ عیدگاہ اور قبرستان کی زمین کے سلسلے میں گفتگو فرمائ اور آئندہ کے لئے غور و فکر کیا گیا،، جناب ھاجی ہارون رشید صاحب نے جمعیتہ علما کی خدمات اور قربانیوں سے لوگوں کو روشناس کرایا ،، مزید بر آں انتخابی کارروائ عمل میں آیا

مفتی ابراہیم صدر، نایب صدر مولانا عبدالمالک، مولانا محمود، جنرل سیکرٹری مفتی محمد شاہد، نایب سکریٹری مفتی مفتی ضیاء الاسلام اور مولانا محمود، خازن حاجی ہارون رشید منتخب ہوئے۔

ممبران میں حاجی عبدالغنی، حاجی عبداللطیف، مفتی ضیاء الاسلام، مولانا عبدالعلیم، مولانا محمود، مولانا عبدالمالک، مفتی شاہد، حافظ ہارون، مولانا عبدالغنی قاری شاکر، مولانا عابد، مفتی ابراہیم ،محمد عابد، ہیں

بحمد اللّٰہ تعالیٰ انتخاب پرسکون ماحول میں ہوا ،
باالآخر حضرت قاری کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا ،

Leave a Response