All India NewsBlogfashionhealthJharkhand NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand News

مدینہ ٹریولس کےزیر اہتمام دارالفلاح للبنات پہرا میں تربیتی اجلاس کاہوا انعقاد

Share the post

کل رانچی ائرپورٹ سے 70زائرین علماءکرام کی قیادت میں ہوں گے روانہ

دارالفلاح للبنات پہرا میں تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جنکی صدارت جناب حضرت مولانا مفتی غلام رسول صاحب قاسمی شیخ الحدیث دارالفلاح للبنات پہرانےکی،جبکہ تلاوت کلام پاک کی تلاوت سے جناب قاری سجادنےاجلاس کا آغاز کیا.
اور نقابت کی فرائض مفتی مجاہد قاسمی. نے انجام دیا

اجلاس میں مہمان خصوصی جناب حضرت مولانا جوہر صاحب مظاہری ناظم کلیتہ الصالحات ناواٹانڈ وجناب مولانا محمد الیاس مظاہری ناظم جامعہ عثمان بن عفان کھوری مہوا ذمہ داران مدینہ ٹریولس جھارکھنڈ بہار بنگال آسام اڈیشہ و جناب مولانا حمزہ صاحب قاسمی مہتمم مدرسہ نورالقرآن ناواٹانڈ نےبتایا کہ عمرہ محض ایک سفر نہیں بلکہ اللہ کی بارگاہ میں عاجزی اور بندگی کا عملی اظہار ہے۔ انہوں نے عازمین کو احرام کے مسائل، طواف و سعی کے طریقے، مسنون دعاؤں اور اخلاقی آداب پر خصوصی تربیت دی۔ ساتھ ہی، سفر کے دوران صبر، تعاون اور خدمت کے جذبے کو اپنانے پر زور دیا۔

تقریب میں عازمین کو خصوصی کٹس اور بیگز بھی تقسیم کیے گئے جن میں سفر کے دوران استعمال ہونے والی اہم اشیاء شامل تھیں۔ شرکاء نے مدینہ ٹریولس کے اس شاندار انتظام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا
کہ ایسے تربیتی اجلاس سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے اور مناسکِ عمرہ صحیح طریقے سے ادا کرنے میں آسانی ملتی ہے۔

اجلاس کے اختتام پر اجتماعی دعا کی گئی جس میں امتِ مسلمہ کی بھلائی اور عمرہ کرنے والوں کے لئے آسانیوں کی دعا کی گئی۔

مدینہ ٹریولس کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ آئندہ بھی اس طرح کے تربیتی اجلاس منعقد کیے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس بابرکت سفر میں سہولت اور رہنمائی حاصل کر سکیں۔ آخر میں جناب حضرت مولانا معراج صاحب مظاہری امام وخطیب مسجد تقوی پہرا آے ہوے مہمانوں کاشکریہ اداکیا

Leave a Response