امارت شرعیہ کی تجویز پر ریاست جھارکھنڈ کے ضلع چترابلاک گدھور کے مختلف گاؤں میں امارت شرعیہ کے معاون ناظم مولانا قمر انیس قاسمی کی قیادت میں ریلیف ٹیم پہونچی


آج مورخہ 7 ستمبر 2025 بروز اتوار حضرت امیر شریعت مدظلہ العالی کے حکم سے ناظم امارت شرعیہ کی تجویز پر ریاست جھارکھنڈ کے ضلع چترابلاک گدھور کے مختلف گاؤں میں امارت شرعیہ کے معاون ناظم مولانا قمر انیس قاسمی کی قیادت میں ریلیف ٹیم پہونچی واضح رہے کہ

مذکورہ علاقے میں موسلا دھار بارشوں کے زد میں آنے سے کئ خاندان کو رہائشی مکانات کے ساتھ ساتھ مویشیوں کا نقصان ہوا جس کی وجہ سے حضرت امیر شریعت نے انسانی ہمدردی کے پیش نظر راحت رسانی اور مالی تعاون کے لیے ایک وفد ضلع چترابلاک گدھور کے پتیج سندواری ، تری، اروا، سنگھانی ،تلیا ،برواڈیہ ڈھمول ،بنوارہ وغیرہ بھیجا مذکورہ بالا آبادیوں میں پہونچ کر متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی خیریت دریافت کے بعد قائد وفد مولانا قمر انیس قاسمی نے چیک دیتے ہوئے کہا کہ یہ وقتی تعاون ہے اصل سہارا اللہ تعالیٰ کی ذاتِ مبارکہ ہے متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے ضلع رانچی کے معروف و معزز قاضی شریعت جناب مولانا مفتی محمد انور قاسمی نے سوالیہ انداز میں کہا کہ آپ حضرات کو معلوم ہے یہ ریلیف ٹیم کہاں سے آئی ہے اور کن کی ہدایت پر آئ ہے ؟

پھر قاضی شریعت نے تسلی کے کلمات کہتے ہوئے فرمایا ملک کے معروف تنظیم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ سے حضرت امیر شریعت کے حکم اور امارت شرعیہ کے ناظم مفتی سعید الرحمن قاسمی کی ہدایت پر آئ ہے اپ حضرات دعاء فرمائے اللہ تعالیٰ ادارے کو بلندی عطا فرمائے آمین یارب

جن بستیوں میں ریلیف چیک تقسیم کئے گئے وہاں کے معززین اور سماجی احباب بھی موجود تھے سبھوں نے امارت شرعیہ کے اس کار خیر کو قدر کی نگاہوں سے دیکھا اور دل سے دعا گو ہوئے

