All India NewsfashionhealthJharkhand NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand News

حافظ محمد افروز احمد کا انتقال علمی و دینی حلقوں میں رنج وغم کی لہر:مولانا محمد

Share the post

رانچی(عادل رشید)مدرسہ حسینیہ کڈرو رانچی کے سابق مدرس حافظ محمد فروز احمد صاحب آج صبح فجر کی نماز کے بعد حسب معمول تفریح سے واپس لوٹے تو اچانک سینہ میں درد کے ساتھ شدید پسینہ آنے لگا اہل خانہ انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال لے کر گئے لیکن راستے ہی میں ان کی روح قفس عصری سے پرواز کر گئی۔ اناللہ وانا الیہ راجعون مرحوم ، حضرت مولانا از ہر صاحب (بانی و مہتم اول مدرسہ حسینیہ رانچی ) کے نہایت قریبی اور خادم خاص رہے۔ وہ طویل عرصہ تک سفر و حضر میں ان کے رفیق رہے اور ان سے کسب فیض حاصل کرتے رہے۔ فیٹ ویل ٹیلر مین روڈ رانچی والے نے حافظ صاحب مرحوم سمیت تینوں یتیم بھائیوں کو حضرت مولانا از ہر صاحب کے سپرد کیا تھا ، جنہوں نے ان کی تعلیم و تربیت کی مکمل ذمہ داری سنبھالی۔

حافظ افروز احمد صاحب کی پوری پرورش مدرسہ کے دامن میں ہوئی، یہاں تک کہ نکاح بھی مدرسہ ہی میں انجام پایا۔ بعد ازاں وہ کڈ رو علاقے میں مستقل سکونت پذیر ہو گئے۔ مرحوم نے جمعیت علمائے ہند کے پلیٹ فارم سے سماجی و تنظیمی خدمات انجام دیں۔ وہ ضلعی سطح پر متعدد بار جنرل سکریٹری اور خازن کے عہدے پر فائز رہے اور سماجی خدمات میں نمایاں کردار ادا کیا۔ مدرسہ حسینیہ کے ذمہ داران و اساتذہ نے ان کے انتقال کو مدرسہ کے لیے نا قابل تلافی نقصان قرار دیا۔ حضرت مہتمم صاحب مدظلہ اپنے آبائی گاؤں میں ہیں لیکن فون پر اہل خانہ سے تعزیتی مسنونہ پیش فرماتے ہوئے فرمایا کہ: میرے لیے یہ ذاتی صدمہ ہے وہ محض با فیض مدرس ہی نہیں، بلکہ ان کی شخصیت مشفق و مربی کی تھی، ایسی شخصیت کا گزرجانا بلاشبہ ایک عظیم سانحہ ہے۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء احاطہ مدرسہ حسینیہ کڈرو میں حافظ صاحب کے صاحبزادہ حافظ اقدس سلمہ کی امامت میں ادا کی جائے گی اور تدفین کٹر و قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ اللہ رب العزت کے حضور دعاء ہے کہ وہ اپنی خصوصی عنایت سے حافظ صاحب کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ان کی لغزشوں کو معاف فرمائے اور تمام اہل خانہ کوصبر جمیل اور حوصلہ عطا فرمائے ۔ آمین

Leave a Response