All India NewsBlogRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

رسول اکرم کے فرمودات پر عمل پیراہوناتمام ترکامیابی کی ضمانت ہے۔۔مولانامحمدقطب الدین رضوی

Share the post

تمام عیدوں سے افضل ہے عیدمیلادالنبی۔مولاناڈاکٹرتاج الدین رضوی

رانچی میں نکلاتاریخ، سازجلوس عیدمیلادالنبی، ہزارہاعاشقوں کاامڑاجم غفیر، سرکار کی آمد مرحبا، رسول کی آمد مرحبا کے نعروں سے معطرہواپوراشہر،
ادارہ شرعیہ کی سرپرستی، سنی بریلوی سنٹرل کمیٹی کے اھتمام اور علماءکرام کی قیادت میں کامرانی کے ساتھ جلوس اختتام پزیر۔ہرطبقہ کے لوگوں نے کیاجلوس کاپرتپاک استقبال۔پرشاسن بھی رہامستعد۔تقریباایک لاکھ سے زائد مسلمانوں نے کی قابل قدر شرکت۔

رانچی:- سرکار کی آمدمرحبا، رسول کی آمد مرحبا، محسن کی آمد مرحبا، لبیک یارسول اللہ کے فلک شگاف نعروں سے جھارکھنڈ کی راجدھانی شہررانچی کی فضالگاتار کئ ایک گھنٹوں تک گونجتی رہی اور جب ایک ساتھ لاکھوں فرزندان توحیدورسالت نے جشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم مناتے ہوے بیک زبان عشق کی زبان سے نعروں کی گونج ہوئ تو ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ خالق کائنات اپنے لاکھوں فرشتوں کے ذریعہ رحمت وفضیلت کی برسات فرمارہاتھا، موقع تھا بارہ ربیع الاول شریف 1447 ہجری دن جمعہ بعد نمازجمعہ عیدمیلادالنبی صلیکللہ علیہ وسلم کے مبارک موقع سے ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کی سرپرستی، سنی بریلوی سنٹرل کمیٹی کے اھتمام اور علماء اہل سنت کی قیادت میں نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ رانچی

میں نکالے گئے تاریخ ساز جلوس عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کا، جاری شیڈول کے مطابق 5/ ستمبر2025 کو بعد نماز جمعہ شہرواطراف سے شان وشوکت کے ساتھ ہرمحلوں، انجمن، مکتب، مدرسہ، تنظیم، پنچایت، کلب، مساجد اور سمیتیوں کی جانب سے جلوس نکالاگیاجو اپنے متعینہ شاہراہوں سے گزرتاہواساڑھے تین بجے کربلاچوک پہونچااور پھر ٹکسی اسٹینڈ، اردولائبریری، ہوتے ہوے اقرامسجد کے پاس پہنچ کر ایک گھنٹہ تقریری پروگرام ہواجس میں لاکھوں مجمع سے خطاب کرتے ہوے ادارہ شرعیہ جھارکھنڈکے ناظم اعلی مولانامحمدقطب الدین رضوی نے کہاکہ پوری کائینات کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے ہی میں اللہ تعالی نے وجودبخشا اور خود پروردگارا فرماتاہے کہ جوبھی نعمتیں رب کی طرف سے دی گئیں ہیں وہ محمدمصطفی کے صدقے میں اس لیئے محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد اور یوم ولادت باسعادت کو خوب دھوم دھام سے مناؤ، ناظم اعلی نے سیرت رسول کے حوالے سے خطاب فرماتے ہوے کہاکہ محسن اعظم رسول اکرم جناب محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمودات پر عمل پیراہوکرہی تمام تر کامیابی ،کامرانی اور ترقی کے منازل طے کیئے جاسکتے ہیں انہوں نے اقوام عالم سے کہاکہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پوری دنیا اور ہرقوم، چرندپرند سب کے لیئے نبئ رحمت بناکر اس دنیامیں بھیجے گئے اس لیئے اقوام عالم کو سیرت رسول اکرم اسوہ حسنہ کاعامل بن جانا چاہیئے،


مجمع عام سے خطاب کرتے ہوے سنی بریلوی سنٹرل کمیٹی کے صدر مولانا ڈاکٹر تاج الدین رضوی نے کہاکہ آج کادن عالم، انسانیت میں سب سے بڑادن ہے اور عیدمیلادالنبی تمام عیدوں کی عید ہے اس موقع پرجشن منانا فرشتوں اور تمام انبیاءکی سنت ہے حتی کے اللہ رب العزت کی سنت ہے کہ عیدمیلاد پرخوب خوب جشن منایاجاے۔جلوس کے دوران ہرمقام پر یرطبقہ کی طرف سے کیمپ لگاکر استقبالیہ دیاگیادریں اثنامسجدجعفریہ کمیٹی کی جانب سے مولاناسیدتہذیب الحسن رضوی کی قیادت میں مولانا محمد قطب الدین رضوی، مولاناڈاکٹرتاج الدین رضوی، سنٹرل کمیٹی کے سیکریٹری عقیل الرحمن،ترجمان محمد اسلام، نائب صدر آفتاب عالم کو رحمت للعالمین ایوارڈ دیاگیا، اور جلوس میں ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے سرپرست محمد سعید صاحب کی جانب سے 1500 سالہ جشن عیدمیلادالنبی کی مناسبت سے 1509 کتاب عامۃ المسلمین میں تقسیم کی گئ،

نزداقراء مسجد علماء کرام کے خطاب کے بعد جلوس روسپاٹاؤر، سجاتاچوک، کڈروچوک، اووربریج، راجندچوک، پراناہائ کورٹ، یونس چوک، جین منرروڈ، انجینیرنگ بھون نیپال ہاؤس ہوتے ہوے عرس میدان ڈورنڈارانچی پہنچ کر اجلاس میں تبدیل ہو گیا جہاں پر علماء کرام کے خطاب اور شعراے کرام کے کلام پیش کیئے گئے بعدہ صلوۃ وسلام اور مولاناڈاکٹرتاج الدین رضوی کی دعاپرجلوس عیدمیلادالنبی بحسن وخوبی اختتام پزیرہوا۔

جلوس میں مولانا محمد قطب الدین رضوی، مولاناڈاکٹرتاج الدین رضوی، سابق ایم پی سبودھ کانت سہاے، عقیل الرحمن، قاری ایوب، مولانامفتی جمیل احمد، مولانامنہاج الدین، مولاناوارث جمال، قاری مجیب الرحمن، مولاناڈاکٹرغلام حیدر، مولانانظام، الدین مصباحی، محمداسلام، محمد آفتاب، محمدکلام اور سیکڑوں منتظمین کے علاوہ ہزارہالاکھوں عامۃ المسلمین نے شرکت کی

Leave a Response