All India NewsfashionJharkhand NewsNewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

جمعیة علماء ہزاریباغ کا ضلعی انتخاب

Share the post

مولانا انور حسین صدر اور حافظ اسامہ جنرل سکریٹری منتخب ہوئے

ہزار باغ ، 3 ستمبر : پگمل واقع ماہی انگلیو میں بدھ کو مولانا ضیاء ارشد ندوی
کے مکان میں جمعیة علماء ہزاری باغ کا ضلعی انتخاب منعقد ہوا ۔ پروگرام کا آغاز مفتی معراج الدین کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ بعدۂ نعت رسول پیش کی گئی۔ اجلاس کی صدارت مولانا اسرار الحق مظاہری ، صدر جمعیة علماء جھارکھنڈ نے کی اور بطور مہمان خصوصی مولانا ڈاکٹر اصغر مصباحی جنرل سکریٹری جمعیة علماء جھارکھنڈ ، مفتی عزیر رانچی، مولانا بدر عالم قاسمی رانچی اور حاجی ظہیر الاسلام رانچی نے شرکت کی۔

حاضرین کی متفقہ رائے سے ضلع صدر مولانا انور حسین غازی، نائب صدر مولانا محمد موسیٰ قاسمی
مفتی معراج الدین قاسمی، مولانا فہد داؤدی، ابوطلحہ ہاشمی، جنرل سکریٹری حافظ محمد اسامہ، حافظ محمد شمشاد عالم ، حافظ ماہر حسین، مولانا شاہد ، نور الہدی صدیقی، خازن مولانا ضیاء ارشد ندوی اور شعبہ میڈیا کے لیے مولوی اسامہ منتخب ہوئے ۔ تمام منتخب ذمہ داران نے اس عہد کا اظہار کیا کہ وہ جمعیة علماء ہند کے دستور واصول کی روشنی میں ملت اسلامیہ کی رہنمائی، تحفظ دین و ایمان اور خدمت خلق کے جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ اختتام پر صدر اجلاس نے علماء ہزاری باغ کے لیے استقامت و بقاء کی دعا فرمائی اور نومنتخب عہدیداران کو اخلاص، دیانت اور قربانی کے ساتھ ملت و ملک کی خدمت کی نصیحت فرمائی۔

Leave a Response