BlogRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

جشن عید میلاد النبی کے موقع سے 1500 دینی کتاب کا رسم اجراء

oplus_1048576
Share the post
oplus_1048576

عیدمیلادالنبی کا جشن ہمارے لئے آنکھوں کی ٹھنڈک ہے:محمد سعید
بارھویں شریف کے موقع سے جشن منانا ایمان کا تقاضہ :مولانا قطب الدین رضوی
عادل رشید
رانچی:اس وقت پوری دنیا میں1500 سالہ جشن عیدمیلادالنبی کی دھوم ہے۔ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے فیصلے کے مطابق 5 ستمبر2025 کو رانچی سمیت جھارکھنڈ کے چپے چپے میں نہایت تزک واحتشام کے ساتھ جلوس عیدمیلادالنبی نکالاجارہاہے۔جس کی تیاریاں تقریبا پوری کر لی گئی ہے۔راجدھانی رانچی میں ادارہ شرعیہ کے سرپرستی،سنی بریلوی سینٹرل کمیٹی کے زیر اہتمام اور علماء کرام کی قیادت میں 5 ستمبر2025 کو بعد نماز جمعہ متحدہ جلوس عیدمیلاد النبیﷺنکالا جارہاہے۔1500 سالہ جشن عیدمیلادالنبیﷺ کی مناسبت سے ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ اور علماء کرام کی فرمائش پر درجنوں ادارہ کے سرپرست محمد سعید ادریسی کی جانب سے انکی اہلیہ سیرالنساء مرحومہ کی ایصال ثواب کی غرض سے دینی کتاب مسلک اہل سنت،مسلک اعلیٰ حضرت کا تقریبا1500کتاب کا رسم اجراءجناب محمد سعید ،حضرت مولانا قطب الدین رضوی ناظم اعلیٰ ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ،حضرت مولانا ڈاکٹر تاج الدین اور دیگر علماء کرام کے ہاتھوں رسم اجراء کا استقبال نعرہ تکبیرورسالت سے ہوا۔یہ رسم اجراء بمقام مدھوبن مارکیٹ محمد سعید صاحب کے رہائش پر منعقد ہوا۔

اس موقع پر جناب محمد سعید نے کہاکہ جشن عیدمیلادالنبی ہمارے دلوں اور آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔ وہ خوش نصیب ہیں جو جشن عیدمیلادالنبی منارہے ہیں۔انہوں نے جھارکھنڈ کے تمام باشندوں کو جشن عیدمیلادالنبی کی مبارکباد دی۔وہیں حضرت مولانا قطب الدین رضوی ناظم اعلیٰ ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ نے اپنے خطاب میں کہاکہ عیدمیلادالنبی کے موقع سے خوشیوں کا اظہار کرنا دینی اور انسانی خدمت کرنا ،گھرں میں کمکمے لگانا،صاف ستھرااور مسجدوں اور چوراہوں کو سجانا باعث برکت ہے۔

چونکہ عیدمیلادالنبی تمام عیدوں کی عید ہے۔مولانا قطب الدین رضوی نے محمد سیعد صاحب کا شکریہ اداکیا۔جنہوں نے1500 کتابیں عوام الناس کے درمیان مفت تقسیم کرنے کا جوبیڑا اٹھایا ہے وہ ملت کے لئے فرض کفایہ ہے۔وہیں حضرت مولانا ڈاکٹر تاج الدین نے کہاکہ ہر سال کی طرح امسال بھی شہر و اطراف میں جشن عیدمیلادالنبی کی دھوم ہے۔ اور جہاں محفل میلاد،قرآن خوانی، لنگر خوانی، ضرورتمندوں میں راحت پہونچانا اور دیگر دینی تقریبات منعقد ہورہے ہیں وہیں پر دھوم دھام سے جلوس عیدمیلادالنبی پیغام محبت لئے نکل رہا ہے۔وہیں رانچی پبلک اسکول کے سکریٹری محمد توحید نےنوجوانوں سے کہاکہ جہاں اپنے اخلاق و کردار کو سنوارے وہیں اسلامی طور طریقہ پر ہی جلوس میں شامل ہوکر ایک مثال پیش کریں۔

oplus_1048576

پروگرام کی شروعات حضرت مفتی جمیل احمد مصباحی کے تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔مفتی جمیل نے کہاکہ ہمارے آقاﷺ کی آمد کا جشن حضرت آدم سے لیکر ایں دم تک جشن ولادت منایا جاتا رہا ہے اور جاتا رہے گا۔چونکہ پوری کائنات کی تخلیق پیغمبر محمدﷺ کے ہی صدقہ میں ہوئی ہے۔پروگرام کی صدارت درجنوں ادارہ کے سرپرست محمد سعید نے کی اور نظامت سنی بریلوی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری عقیل الرحمان نے کیا۔ رسم اجراء کی تقریب کا آغاز قرآن مقدس کی تلاوت سے ہوا۔حضرت مولانا قطب الدین رضوی اور مولانا ڈاکٹر تاج الدیننے نعت نبی پڑھا۔
بارھویں کے چاند کا مجرا ہے سجدہ نور کا
بارہ برجوں سے جھکا ایک ایک ستارہ نو ر کا
وہیں سنی بریلوی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری عقیل الرحمان اور ترجمان محمد اسلام نے متحدہ جلوس کا تفصیل سے پورا روٹ بتایا۔اور کہاکہ سنی بریلوی سینٹرل کمیٹی کے طرف سے جو گائڈلائن جاری کیا ہے اس پر سبھی کو عمل کرنا ضروری ہے۔وہیں مولانا مسعود فریدی اور مولانامجیب الرحمان نے کہاکہ محمد سعید صاحب اس حسین کام کو انجام دیکر پوری ملت کے لئےبڑا اچھا قدم اٹھایا ہے۔مفتی جمیل مصباحی کی دعا پر مجلس اختتام پذیر ہوا۔اس موقع پر حضرت مولانا قطب الدین رضوی، مولانا ڈاکٹر تاج الدین، قاری ایوب رضوی، مفتی جمیل مصباحی، مولانا مجیب الرحمان، محمد سعید ادریسی، محمد آفتاب عالم، عقیل الرحمان، محمد اسلام،محمد توحید،محمد مہجود،صحافی عادل رشید سمیت کئی لوگ موجودتھے۔

oplus_3145728

Leave a Response