All India NewsBlogfashionJharkhand NewsNewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

جمعیت علماء ضلع رانچی کا انتخاب31 کو

Share the post


رانچی:(عادل رشید)آج بتاریخ 25 اگست 2025 بروز سوموار بمقام مدرسہ چوک بلسوکرا مسجد عمر میں جمعیت علماء ضلع رانچی کے مجلس عاملہ کی ایک بیٹھک ہوئی۔حضرت مولانا اصغر مصباحی صدر جمعیت علماء ضلع رانچی کی دعوت پر جمعیت علماء رانچی کے صدور ونظماءاور مدعو خصوصی پر مشتمل مجلس عاملہ کی ایک نشست ہوئی۔ جس کی صدارت حضرت مولانا عبدالقیوم علوی نائب صدر جمعیت علماء ضلع رانچی نے کی۔اور نظامت حضرت مولانا عبدالقیوم قاسمی نے کیا۔

جس میں مندرجہ ذیل نکات پر غور وخوض کی گئی۔ایجنڈا،ضلعی جمعیت علماء رانچی کے انتخاب کرانا۔ضلعی جمعیت رانچی کے مقام کا انتخاب،ضلعی ممبر سازی کی تفصیلات۔ جس پر تمام شرکاء کی متفقہ رائے سے تمام ایجنڈو پر یہ طے پایا کہ جمعیت علماء ضلع رانچی کا انتخاب کی تاریخ 31 اگست 2025 بروز اتوار بوقت 10 بجے دن بمقام جامعہ عربیہ مدینتہ العلوم ٹانگر چانہو رانچی جھارکھنڈ میں ہوگی۔ممبر سازی کی تفصیلات یعنی رسید مع رقوم ضلع رانچی کے ناظم و خازن کے پاس دو دن کے اندر جمع کرنے کی ہدایت دی گئی۔ تاکہ تفصیلات کے لائحہ عمل تیارکرنے میں آسانی ہو ۔

اس موقع پر حضرت مولانا عبدالقیوم علوی،حضرت مولانا عبدالقیوم قاسمی بلسوکرا،مولانا ادریس،عتیق الرحمان،ڈاکٹرذولفقار علی،حافظ تجمل حسین،حافظ عبدالعزیز،محمد امتیاز،مولانا رفیق المظاہری،مولانا امتیاز الرحمان قاسمی،ساجدحسین، شمیم احمد،مولانا رمضان، مولانامحمد زاہد اقبال،محمد ازہر،مولانا غازی صلاح الدین قاسمی،جاوید اختر،حاجی شمیم،ماسٹر ساجد،حاجی عبدالقدوس ،تبریز اختر، جاوید اختر،مولانا محمد شاہ جہاں،مفتی امتیاز،قاری سلطان سمیت کئی لوگ تھے۔

Leave a Response