All India Newsfashion

مدرسہ صوت القرآن میں جشن یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی گئی

Share the post

شہر رانچی میں واقع مدرسہ صوت القُرآن ہندپڑھی رانچی میں 79.ویں جشن یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی گئی اس موقع پر بطور مہمان خصوصی جناب حضرت مولانا وقاری انصار اللہ صاحب قاسمی امام و خطیب مدینہ مسجد وہ شہر قاضی ہندپڑھی رانچی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی آزادی میں جو قربانیاں علمائے کرام نے دی ہیں اسے فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے جنگ آزادی میں قربانیاں دینے والے علمائے کرام و دانشوران کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا

آج کا دن ہم سب کے لیے خوشی و مسرت کا دن ہے پرچم کشائی کے بعد ہندوستان کی آزادی میں علماء کرام کی قربانیوں کے بارے میں موجود لوگوں کو روسناش کراتے ہوئے بتایا کہ اس آزادی کو حاصل کرنے کے لیے ہمارے بزرگوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں اس ملک کی آزادی میں مدارس سے نکلنے والے سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں علماء نے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا ہے جن میں .مولانا محدث دہلوی .مولانا حسرت موہانی. مولانا ابوالکلام آزاد .مفتی کفایت اللہ .مولانا شیخ الاسلام حسین احمد مدنی. مجاہد ملت مولانا حفظ الرحمن سیوہاروی .وغیرہ نے اس ملک کی آزادی کی خاطر اپنی جوانی کے بہترین ایام جیلوں میں گزارے ہیں اور یہ سب مدرسوں سے ہی میدان جہاد میں آئے تھے .اس موقع پر مدرسہ کے طالب علموں کے ذریعہ نعتیہ کلام اور تقاریر بھی پیش کیے گئے .آخر میں مدرسہ صوت القُرآن کے

.مہتمم حافظ و قاری محمد جہانگیر حسینی. کی جانب سے حاضرین میں مٹھائیاں تقسیم کی گئی اور. نائب مہتمم حافظ و قاری محمد ابوالکلام. تقریب میں شرکت سبھی کا شکریہ ادا کیا جس میں .جناب ساحل عرف گڈو صدر مدرسہ ہذا .جناب محمد زاہد صاحب نائب صدرمدرسہ ہذا .جناب انور عرف انو.حافظ محمد دانش. حافظ محمد مکرم حیات.حافظ عبدالصمد.حافظ فہیم.قاری منتصر.قاری منور.حافظ مطلوب.جناب خالد عرف بیجو.جناب نعمان.حافظ دلدار.جناب ببلو.جناب کلیم.جناب عبدالرحمن. جناب آفتاب.اور محلے کے تمام لوگ شامل رہے۔

Leave a Response