All India NewsBlogChatra NewsfashionhealthJharkhand NewsNewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi NewstechnologyUncategorizedvideos

امارتِ شرعیہ جھارکھنڈ کے دفتر کاہوا افتتاح،جلد ناظم و دیگر عہدوں کی بحالی کا اعلان

Share the post

رانچی(نامہ نگار)جھارکھنڈ کی دینی و ملی ضروریات و مسائل کے پیش نظر امارت شرعیہ جھارکھنڈ کے قیام کے بعد فاطمہ گرلز اینڈ بوائز اکیڈمی، اٹکی، رانچی میں امیر شریعت جھارکھنڈ حضرت مولانا مفتی نذر توحید صاحب مظاہری (شیخ الحدیث جامعہ رشیدالعلوم چترا، و رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ) کے دست مبارک سے علماء،دانشوران و معززین کی موجودگی میں امارتِ شرعیہ جھارکھنڈ کے دفتر کا افتتاح عمل میں آیا۔یہ دفتر امارت جھارکھنڈ کی تمام آئندہ دینی، تعلیمی، دعوتی اور رفاہی سرگرمیوں کا مرکزی مقام ہوگا، جہاں سے جھارکھنڈ کی عوامی دینی رہنمائی اور تنظیمی امور انجام دیے جائیں گے۔


اس تاریخی موقع پر جھارکھنڈ کے مختلف اضلاع سے سرکردہ علما، ائمہ، اساتذہ، سماجی کارکنان اور امارت سے جڑے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے امیرِ شریعت کی دعوت پر لبیک کہتے ہوئے ان کے ہاتھ پر بیعت کی تجدید کی اور خلوص و عزم کے ساتھ امارت کی قیادت میں چلنے کا وعدہ کیا۔


حضرت امیرِ شریعت مفتی نذر توحید المظاہری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امارت شرعیہ ایک نظریہ ہے، ایک نظام ہے، ایک شعور ہے۔ ہمیں اپنے مسائل کے حل کے لیے اجتماعی جدوجہد کرنی ہوگی۔اب وقت آ گیا ہے کہ ہم جھارکھنڈ میں امارت کے پیغام کو گھر گھر تک پہنچائیں اور اسے عملی شکل دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم بہت جلد ناظم، آفس سکریٹری، مبلغین اور دیگر اہم عہدوں کی تقرری عمل میں لائیں گے تاکہ امارت شرعیہ کی خدمات بہتر، مربوط اور ہر سطح پر فعال ہوں۔


انہوں نے نے خاص طور پر اس بات پر زور دیا کہ ہمیں ہر حال میں جھارکھنڈ کی دینی و ملی ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے آگے بڑھنا ہے۔ کسی بھی طرح کی معاندت، انتشار یا نفرت کی سیاست سے بچنا ہے۔ ہماری راہیں اتحاد، شعور، تعلیم اور اخلاص سے گزرتی ہیں۔
اس افتتاحی اجلاس کے دوران کئی اہم علما و ذمہ داران نے بھی خیالات کا اظہار کیا۔ سب نے مشترکہ طور پر اس بات پر زور دیا کہ امارت شرعیہ جھارکھنڈ ایک اجتماعی دینی، تعلیمی اور اصلاحی تحریک ہے۔جھارکھنڈ کے موجودہ حالات میں اس نظام کی اشد ضرورت ہے۔عام مسلمانوں میں دینی شعور، ملی اتحاد اور اجتماعی قیادت کے تحت زندگی گزارنے کا مزاج پیدا کرنا نہایت ضروری ہے۔


جھارکھنڈ کے مختلف اضلاع سے شرکت کرنے والے علماء،فضلاء،دانشوران،سیاسی و سماجی شخصیات میں سے جناب مولانا عنایت کلیم اللہ گوبند پور دھنباد’ جناب مولانا, مفتی شعیب عالم صاحب قاسمی استاذ حدیث جامعہ رشید العلوم چترا ،۔جناب مولانا نسیم انور صاحب ندوی ڈائریکٹر فاطمہ اکیڈمی گرلز اینڈ بوائز اٹکی رانچی ،جناب مولانا شکیل الرحمن صاحب قاسمی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء ہزار باغ ،جناب مولانا منظور صاحب قاسمی اٹکی, رانچی جناب مولانا طیب صاحب قاسمی ہاجرہ گرلس اکیڈمی کرمئ ضلع گریڈیہہ, جناب مفتی صدیق صاحب قاسمی جامتاڑا ، جناب مولانا رضوان دانش صاحب لاتے ہار جناب مولانا محمد الیاس مظاہری ناظم جامعہ عثمان بن عفان کھوری مہوا گریڈیہہ جناب حافظ حفیظ اللہ صاحب ڈائریکٹر مولانا آزاد اکیڈمی جھلپو مولانا عمران صاحب مظاہری امام وخطیب مسجد عمر بھنڈروا،،

جناب مولانا وسیم اکرم ندوی صاحب’ جناب ابوشحمہ صاحب ندوی ‘ جناب مولانا ارشاد صاحب چہونٹیا, جناب مولانا مجاہد صاحب ندوی دھنباد’ جناب ڈاکٹر صمدانی صاحب دھنباد ،جناب زین العابدین صاحب بکارو کے نام خصوصیت کے ساتھ قابل ذکر ہیں۔
دعا کے ساتھ پرگروام اختتام پذیر ہوا، جس میں ملک و ملت، جھارکھنڈ کی فلاح، دینی مدارس و اداروں خصوصاً امارت شرعیہ جھارکھنڈ کی ترقی و کامیابی و کے لیے دعا کی گئی۔

Leave a Response