All India NewsBlogfashionhealthJharkhand NewsNewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

دارالعلوم اسلام نگر جاڑی بناپیڑھی رانچی کے طلباء کا میٹرک میں نمایاں کامیابی

Share the post

27 مئی 2025 کو جھارکھنڈ اکیڈمک کونسل نے دسویں جماعت کا رزلٹ جاری کیا۔ اسکول کے طلباء کے ساتھ ساتھ مدارس کے طلباء نے بھی اس میں شرکت کی ۔ ہر سال کی طرح امسال بھی دارالعلوم اسلام نگر جاڑی بناپیڑھی رانچی کے طلباء نے بھی میٹرک کے امتحان میں شرکت کی اور الحمدللہ انہوں نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ تمام طلباء نمایاں نمبرات سے پاس ہوۓ۔ جس پر ناظم ادارہ جناب مولانا ضیاء الہدی اصلاحی اور تمام اساتذہ کرام و منتظمین نے انہیں مبارکباد پیش کی ،اپنی دعاؤں سے نوازا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ دارالعلوم اسلام نگر جاڑی بناپیڑھی رانچی کا قیام 1960 عیسوی میں عمل میں آیا ۔ اور 1995 میں یہ ادارہ دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کی شاخ بنا۔ اس ادارہ کی یہ خصوصیت ہے کہ جہاں ایک طرف عربی پنجم تک اردو ،عربی،فارسی،تفسیر و فقہ ، حدیث و علوم الحدیث والقرآن کی تعلیم دی جاتی ہے وہیں دوسری طرف جھارکھنڈ اکیڈمک کونسل کے نصاب کے مطابق دسویں جماعت تک عصری تعلیم بھی فراہم کی جاتی ہے۔ تقریباً 65 سالوں سے یہ ادارہ تعلیمی ،تربیتی اور ثقافتی فریضہ انجام دے رہا ہے۔ آپ بھی اپنے نونہالوں کی بہترین تعلیم و تربیت اور ان کے خوبصورت مستقبل کے لئے اس ادارہ کا انتخاب کریں ۔

Leave a Response