وقف ایکٹ کو لیکر مجلس علماء جھارکھنڈ کی نشست


رانچی: مجلس علماء جھارکھنڈ کے اہم نشست آج بتاریخ 10 اپریل 2025 دن جمعرات کو بعد نماز مغرب راعین اسکول میں ہوئی۔ جس کی صدارت حضرت مولانا صابر موہن پوری صدر مجلس علماء جھارکھنڈ نے کی اور نظامت مفتی طلحہ ندوی جنرل سیکرٹری مجلس علماء جھارکھنڈ نے کیا۔ نشست میں وقف ایکٹ کو لے کر مسلم پرسنل لا بورڈ کی ہدایات پر چرچہ ہوئی۔ جس پر سبھی لوگوں نے کہا کہ ہم مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ساتھ ہیں۔

مسلم پرسنل بورڈ کے گایڈ لائن اور بتائے ہوئے طریقہ کار پر چل کر ہم اس ایکٹ کا مخالفت کرتے ہیں۔ ساتھ ہی نشست میں یہ طے ہوا کہ جمعہ کے بیان میں وقف اور وقف ایکٹ 2025 کے نقصانات پر بیان کریں۔ ساتھ ہی ہیومن چین بنانے کے تعلق سے بھی بات سامنے ائی۔ اس پر طے ہوا کہ جلد ہی ہیومن چین بنانے کے تعلق سے دن تاریخ اور وقت کا اعلان کیا جائے گا۔
ساتھ ہی یہ بھی طے پایا کے میڈیا میں وہی شخص بیان دے جو وقف کی شرعی حیثیت اور وقف ایکٹ کے بارے میں اور ان کے نقصان کے بارے میں پوری طرح سے واقف ہو۔ مجلس علماء جھارکھنڈ جھارکھنڈ سرکار سے مطالبہ کرتی ھے کہ وقف ترمیمی ایکٹ 2025 کو اسمبلی میں سیشن بلا کر اسکے خلاف قرارداد منظور کرے۔ اس موقع پر مجلس علماء جھارکھنڈ سے جڑے علماء کرام، دانشوران، سماجی کارکن، مختلف تنظیم، سوسائٹی کے ذمہ داران شامل تھے۔
