جلسہ اصلاح معاشرہ و تعلیمی مظاہرہ 19 کو


رانچی/چندوا:جلسہ اصلاح معاشرہ وتعلیمی مظاہرہ 19 فروری 2025کو مدرسہ خیرالعلوم چندوا میں بعد نماز مغرب ہونے جارہاہے۔مدرسہ کے مہتمم حضرت مولانا محمد رضوان دانش ندوی نے بتایا کہ جلسہ کی تیاری لگ بھگ پوری کرلی گئی ہے۔جلسہ کی صدارت خطیب العصر حضرت مولانا آفتاب عالم ندوی مہتمم جامعہ ام سلمہ للبنات دھنباد کریںگے۔مقرر خصوصی دارالقضا امارت شرعیہ رانچی کے قاضی شریعت حضرت مولانا مفتی محمد انور قاسمی،حضرت مولانا اکرام الحق عینی ،حضرت مولانا نسیم انور ندوی،حضرت مولانا عبدالحکیم ندوی ہوںگے۔ اور نعت خواں میں کیفی اعظمی،پرویز کوثریوپی،مفتی عتیق الرحمان ہیں۔مولانامحمد رضوان دانش نے کہاکہ مہمانان خصوصی میں لگ بھگ 100سے زیادہ معززین ہوںگے اور جلسہ میں شرکت والے لوگوں کے استقبال میں پیش پیش جناب ابدال صاحب صدر انجمن چندوا مفتی محمد گلزار صاحب مظاہری حافظ محمد احسان صاحب حاجی محمد فیروز صاحب حاجی محمد توفیق صاحب محمد شمشاد صاحب محمد آفاق صاحب محمد طیب صاحب محمد عظمت اللہ صاحب ڈاکٹر شمس رضا صاحب محمد مبارک صاحب محمد احتشام الحق صاحب کے علاوہ مدرسہ خیرالعلوم کے اساتذہ مکتب دینیات جامع مسجد کے معلمین علی پبلک اسکول کے ٹیچرس اور چندوا کے تمام مساجد کے ائمہ حضرات ہوں گے ۔مولانا محمد رضوان دانش نے تمام لوگوں سے جلسہ میں شرکت کی اپیل کی ہے۔
