اصلاح معاشرہ کو گائوں گائوں پہنچانے کی ضرورت :ـ مولانا صابر حسین مظاہری
رانچی:22؍دسمبر ، 2024،بروز اتوارمسجد حمزہ ، پھٹکل ٹولی میں راتو بلاک کے ائمہ ، خطبا ء ، علماء ، انجمنوں کے ذمہ داران اور سماجی کارکنان پر مشتمل ایک اہم نشست بہ عنوان اصلا ح معاشرہ و مشاورتی نشست زیر اہتمام مجلس علما ئے جھارکھنڈ و زیر انتظام انجمن تحریک اسلامی پھوٹکل ٹولی منعقد ہو ئی ۔ جس کی صدارت مولانا صابر حسین مظاہری صدر مجلس علماء جھارکھنڈ نے کی ۔نشست کا آغاز قاری صہیب احمد رکن مجلس عاملہ مجلس علماء جھارکھنڈ کی تلاوت قرآن مجید سے ہوا ۔ ابتدائی گفتگو مولانا صابر حسین مظاہری نے کی جس میں انہون نے اصلاح معاشرہ کی اہمیت و ضرورت پر روشنی ڈالی ۔ نظامت کے فرائض مفتی محمد طلحہ ندوی نے انجام دیا ۔ 2 ؍نومبر 2024 کو نور مسجد ہرہری کی نشست سے لیکر اس نشست تک جو بھی کام انجام دیئے گئے اس کا جائزہ لیا گیا ۔ اس نشست میں مندرجہ ذیل امور طے پائے
۔(۱)کاموں کو آسان کرنے کے لیے اور بہتر طریقے پر انجام دینے کے لیے راتو بلاک کو تین حلقوں میں تقسیم کیا گیا ۔ حلقہ نمبر (۱) کنوج ، بنا پیڑھی ، جاڑی ، پر ہے پاٹ ، ہر ہری ، پر یو ، مر گوجس کی ذمہ داری قاری جان محمد ، عبد الباری کو دی گئی ، حلقہ نمبر (۲) چاپا ٹولی ، بجولیا ، تگرا ، باجپور ، ہسری ، کوٹا ، بھونڈا ، اگڑو ، چتر کوٹا ، پالی (مفتی زالفان ، مولانا ہارون ندوی)،حلقہ نمبر (۳) پھٹکل ٹولی ، راتو کاٹھی ٹانڑ ، القمر کالونی ، راتو بڑکا ٹولی ، پنڈرا ، پرّا، سملیا ، نواٹانڑ ، رائس میل (مولانا پر ویز ، حافظ رستم ) کو ذمہ داری دی گئی ۔ (۲) علمائے کرام اصلاح معاشرہ کو عنوان بنا کر خطاب فرمائیں ۔(۳) در س حدیث اور فقہی مسائل کے ذریعے اصلاح کی کوشش کریں ۔ (۳) مکاتب کے نظام کو مستحکم اور فعال بنایا جائے اور اسی کے ساتھ ساتھ تعلیم بالغان کا منظم نظام تیار کیا جائے نیز نوجوانوں کو جوڑ کر ہفتے میں کسی دن دینی تربیتی و اصلاحی نشست منعقد کی جائے ۔ (۴) نشہ خوری کے خاتمے کے لیے نشا بندی مہم چلائی جائے اس کے لیے پمفلیٹ ، بینراور پوسٹر کے ذریعے سے نشا خوری کے نقصانات کو اجاگر کیا جائے اور اس کی روک تھام کی کوشش کی جائے ۔ اس نشست کو کامیاب بنانے میں محمد شاہد کنوینر ، راتو بلاک ، مولانا پر ویز ، مفتی زالفان ، محمد عطا ء اللہ صدر راتو بلاک نے اہم کر دا ر ادا کیا ۔ نشست کا اختتام مولانا صابر حسین کی دعا سے ہوا ۔